کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کے ملفوظات و مکتوبات کی اہمیت مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : ’’بزرگوں کے ملفوظات اور ان کی مجالس کے قلم بند کرنے کا سلسلہ ہندوستان میں بہت قدیم ہے، یہ ایک بڑا مبارک اور نہایت دانشمندانہ تصنیفی اقدام تھا، ان ملفوظات و مجالس میں جو زندگی و بے ساختگی پائی جاتی ہے وہ قدرتی طور پر علمی تصنیفات اور عام تحریرات میں نہیں ملتی …… ان سے جو رہنمائی حاصل ہوتی ہے اس کی توقع بھی لگے بندھے طریقے پر لکھی ہوئی کتابوں سے نہیں کی جاسکتی۔ (پیش لفظ صحبتے بااہل دل ص:۵۶) حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے مکتوبات جن کو مولانا سید ابو الحسن علی ندوی نے جمع فرمایا تھا ان کے متعلق تحریر فرماتے ہیں : ’’جمع ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ نہ صرف دعوت کے اصول وآداب اور اس کی روح و ضوابط کے لحاظ سے بلکہ اپنے بلند مضامین اور دینی حقائق کے لحاظ سے بھی یہ ایک گرانقدر ذخیرہ ہے۔ بعض احباب اور بزرگوں نے اس مجموعہ کے اشاعت کی تحریک کی، ان کی رائے میں اس سے اس سلسلہ کی تکمیل ہوتی ہے، جو سوانح اور ملفوظات سے شروع ہوا ہے بلکہ یہ مجموعہ اس سلسلہ کی سب سے زیادہ قیمتی اور قابل اعتماد چیز ہے کیونکہ یہ براہ راست مولانا کے الفاظ اور تعبیرات ہیں ، اور ان مضامین اور صاحب مضامین کے درمیان کوئی واسطہ نہیں ۔ اس مجموعہ کی اشاعت ان اصحاب کے لیے بڑی مفید اور باعث تقویت ہوگی جو دعوت کے کام میں مشغول ہیں اور اس سے مناسبت رکھتے ہیں ، ان خطوط سے ان کی ہمتیں بلند ہوں گی، ان کی نگاہوں میں