کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
طرح ہوسکے اس کی اشاعت جتنی ہوسکے کرو، نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کلام پا ک کی اشاعت اور اس کے پھیلانے کا حکم فرماتے ہیں ، لیکن ہمارے روشن دماغ اس کے پڑھنے کو فضول بتلاتے ہیں ۔ (فضائل قرآن تشریح حدیث نمبر۲۷ ص: ۲۴۷) حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے مذکورہ بالا فرمان میں دعوت سے منسلک تمام حضرات کو پوری تاکیدکے ساتھ ہدایت فرمائی ہے کہ گاؤں گاؤں دینی مکتب قائم کرو جہاں بچوں کو دینی تعلیم ،قرآن کی تعلیم دی جاتی ہو ،اس طرح قرآن پاک کی اشاعت ہوگی ،قرآن پاک کی اشاعت حق تعالی کے کلام کی عظمت کی دلیل ہے یہ اتنا ضروری کام ہے کہ آقا کا حکم ہے ،ہم آقا کے غلام ہیں اورغلام کو آقا کا حکم ماننا ضروری ہے ۔ اس لئے تمام دعوت وتبلیغ کے احباب کو چاہئے کہ اپنے محلہ میں مکتب قائم کریں ،بچوں کی دینی اور قرآنی تعلیم کا نظام بنائیں ،اس کے لئے اچھے مدرس کا اور معقول تنخواہ کا انتظام کریں ،جب اپنے یہاں اور اپنے قرب وجوار میں مکاتب قائم ہوجائیں تودیہاتوں میں گاؤں گاؤں میں مکتب قائم کرنے کی کوشش کریں ،ان کو اس پر آمادہ کریں ، اگر وہ نہ کر سکتے ہوں تو ہم اس کا انتظام کردیں ،یہ مطلب ہے گاؤں گاؤں مکتب قائم کرنے کا اور یہ ہے اہم ہدایت بانی تبلیغ حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی۔قرآن پاک کے حقوق فرمایا: قرآن پاک کو تنہائی میں اہتمام سے اور وقار کے ساتھ پڑھا کرو۔ (ارشادات ومکتوبات ص۶۳) فائدہ: حضرتؒ کا یہ ارشاد بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان کا حاصل ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ’’واتلوا حق تلاوتہ من آناء اللیل والنہار‘‘ یعنی قرآن کی تلاوت شب و روز ایسی کرو، جیسا کہ اس کا حق ہے۔ اس کی شرح میں حضرت شیخؒ فرماتے ہیں :