کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
داخل کریں ، اور اس کا رواج دیں ۔ اور یہ بات درس تفسیر و درس قرآن کے حلقے قائم کئے بغیر حاصل ہونا مشکل ہے۔ اس کے لیے اس کا اہتمام کرنا چاہئے کہ اہل حق ماہر علماء کے درس قرآن کے حلقے قائم ہوں ، اہل حل حق نہ کریں گے تو اہل باطل کریں گے، جس سے دین کو نقصان پہنچے گا۔کافروں کے حقوق کو پہچاننے اور ادا کرنے کی فکر و دعاء ایک دن دُعا کرتے ہوئے فرمایا: ’’اے اللہ! کافروں پر تیرے بندے ہونے کی حیثیت سے جو شفقت اور جو ترحم ہم میں ہونا چاہئے اور اس کی وجہ سے ان کے جو حقوق ہم پر عائد ہوتے ہوں ان کی ادائیگی کی توفیق کے ساتھ ان کے کفر سے ہمارے قلب میں پوری پوری نفرت اور کراہت پیدا کر‘‘۔ (ملفوظات مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص:۷۶، ملفوظ نمبر:۸۷) فائدہ: حضرت کے اس فرمان سے معلوم ہوا کہ کافروں کے کفر سے تو پوری طرح دل میں نفرت ہونا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے ساتھ شفقت وہمدردی کا یہ جذبہ بھی ہونا چاہئے کہ ان کے حقوق جو ہم پر عائد ہیں ان کو ادا کرنے کی کوشش کی جائے، یعنی ان کے ایمان لانے کی فکر کی جائے۔ضرورت کے وقت کافروں سے بھی ملو اور ان کی خدمت کرو ارشاد فرمایا: کفار کی خدمت مادی اس خیال سے کرو کہ اس کے ذریعہ سے دعوت حق کے پیش کرنے میں سہولت ہو، حق (کی اشاعت) کی طمع میں کفار تک کی بھی مادی خدمت کرو، کیونکہ دنیا اس کی جنت ہے، اس کے ذریعہ سے تم سے اس کو محبت ہوگی، اختلاط (یعنی کفار سے ملنا جلنا بھی ہونا چاہئے) حق کی طمع میں ۔ (ارشادات ومکتوبات ص:۶۸)