کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
بعض علماء کو اصلاحی تقریروں کے لیے بعض مساجد میں بھیجا کرتے تھے۔ دین کے جملہ مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ نے اپنے تبلیغی احباب کو حکم دیا کہ جلسہ کرو، اور اس سلسلہ کو کامیاب بنانے اور جاری رکھنے کے لیے حکم دیا کہ اکابر علماء کو بلانے کے ساتھ علاقہ کے علماء، نوجوان فضلاء کوبھی بلاؤ تاکہ وہ سیکھیں اورآگے سلسلہ جاری رہے۔جلسوں کی اہمیت اور جلسوں میں علماء کرام کی تقریر کرانے کا اہتمام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : مولانا (محمد الیاس صاحبؒ) اہل دہلی اور تجار سے تقاضا فرماتے رہتے تھے کہ وہ مولانا ظفر احمد صاحب کی موجودگی سے فائدہ اٹھائیں ، جلسے کریں ، اور (جلسہ میں ) مولانا سے تقریر کرائیں ، ان حضرات کے اہتمام سے شہر میں کئی جلسے ہوئے، آخری چہار شنبہ کے جامع مسجد والے جلسہ کے علاوہ حوض والی مسجد، کالی مسجد (ترکمان دروازہ) بنے کی سرائے والی مسجد، قصاب پورہ اور جامعہ ملیہ میں جلسے ہوئے جن میں مولانا ظفر احمد صاحب اور دوسرے مقررین نے تقریریں کیں ۔ (مولانا محمد الیاص صاحبؒ کی دینی دعوت ص:۱۸۸)مالداروں کو صحیح مصرف میں ادائے زکوٰۃ کی تاکید زکوٰۃ کے موضوع پر تقریر کرانے کا اہتمام مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : ان دنوں (یعنی آخری ایام میں ) چند باتوں کا زندگی بھر سے زیادہ اہتمام رہا