کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
(۱)شیخ التبلیغ حضرت مولانا محمد یوسف صاحب ؒ بھی ان ملفوظات کے لئے فرمایا کرتے تھے کہ مجھے بھی ان کی ضرورت ہے۔ (۲)حضرت اقدس شیخ الحدیث مولانامحمد زکریا صاحبؒ مدظلہ نے بھی اس کی تاکید فرمائی کہ حضرت کے ملفوظات کا مذاکرہ کام کرنے والے کرتے رہیں ،چنانچہ حضرت کی خدمت میں مسودہ کی فوٹواسٹیٹ کاپی مدینہ منورہ بھیجی گئی جس کو حضرت نے بہت پسند فرمایا اور روازانہ عصر کی مجلس میں اس کو سنایا گیا ۔ (۳)حضرت مولانا علی میاں صاحب مدظلہ نے ان ملفوظات کو دیکھ کر خود ارشاد فرمایاکہ: ہمارے خطوط بھی اس کے ساتھ شائع کردئے جائیں ،بہت اچھا رہے گا۔ (مقدمہ ارشادات ومکتوبات ص۷)حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ کے تبلیغی ارشادات کی اہمیت خود آپ کی نگاہوں میں حضرت مولانا محمد الیاسؒ صاحب نے ارشاد فرمایا… ہمارے اس کام کو سمجھنے اور سیکھنے کے لئے صحیح ترتیب یہ ہے کہ پہلے یہاں آکر چندروز قیام کیا جائے اور یہاں کے رہنے والوں ( تبلیغ کے پرانے کارکنوں ) سے باتیں کی جائیں اور صرف میری ملاقات اور مجھ سے ہی باتیں کرنے کے در پے نہ ہوا جائے ۔ ہاں جس وقت میں خود کچھ کہوں اس کوسن لیا جائے ،اور یہاں کے اِرد گرد کام کرنے کے لئے بھی نکلا جائے ،یعنی روز مرہ کے گشت میں شرکت کی جائے ،پھر کچھ دنوں کے لئے میوات جاکر کام کی مشق کی جائے ،اس کے بعد اپنی جگہ پر جاکر کام کیا جائے۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ ص۸۵ملفوظ نمبر۱۰۳)