کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
کلمات تشکر وتحدیث نعمت بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ نحمداﷲ ونصلی علیٰ رسولہٖ الکریم محمدوعلیٰ آلہٖ وأصحابہ ٖ أجمعین اللہ تبارک وتعالیٰ کا شکر واحسان ہے کہ اس نے مجھے اس کی توفیق نصیب فرمائی کہ اپنے تمام دینی وتصنیفی اور تبلیغی کاموں میں صرف اپنے علم وفہم پر اعتماد نہ کرکے حسب فرمان خداوندی وَأَمْرُہُمْ شُوْریٰ بَیْنَہُمْ ،وَشَاوِرْہُمْ فِی الْاَمْرِ اپنے اساتذہ اور اکابر امت ومشائخ دین سے مشورے لیتا رہتا اور ان ہی کی ماتحتی وزیر نگرانی کام کرتا ہے،ہم نہایت ممنون وشکرگذار ہیں اپنے ان اساتذہ، اکابر ومشائخ کے جن کے مفید مشورو ں اور ہدایتوں سے مجھے رہنمائی ملتی رہتی ہے۔شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونس صاحب دامت برکاتہم مظاہر علوم سہارنپور (۱) خصوصاً احقر کے مربی ومحسن اور شیخ، محدث عصر،جناب مولانا محمد یونس صاحب دامت برکاتہم (شیخ الحدیث جامعہ مظاہر علوم سہارنپور )کے۔ احقر نے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے افادات پر کام کی تفصیل جب حضرت کے سامنے بیان کی اور کتاب تیار ہونے کے بعد کتابت شدہ مسودہ حضرت کی خدمت میں پیش کیا ،توحضرت نے بغور دیکھا ،پسند فرمایا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ کچھ نصیحتیں بھی فرمائیں جو آگے درج ہیں ،احقر نے اپنی کتاب کے مقدمہ کے اس حصہ کو