کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
میوات میں (جہاں تبلیغی کام مضبوط ہوگیا ہے) حسب ذیل نمبروں کا اضافہ اور ہوگیا ہے۔ زکوٰۃ۔ علم فرائض۔ (میراث کی تقسیم) غیر مسلموں میں تبلیغ۔ مکتب۔ (ارشادات ومکتوبات ص:۸۳) فائدہ: حضرتؒ نے امت کے سامنے جو تبلیغ پیش فرمائی اور اپنے تبلیغی کارکنوں کو آپ جس رُخ پر ڈالنا چاہتے تھے حضرت کے اس ارشاد سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا دائرہ بہت وسیع تھا، آپ کی نگاہ بہت دور تک تھی، آپ کے خیالات بہت بلند تھے، چنانچہ مذکورہ بالا ارشاد میں آپ نے سارے تبلیغ والوں ، خصوصاً جو عرصہ سے کام میں لگے ہوئے ہیں ، ان کو مخاطب کرکے فرمایا کہ مدارس قائم کرو، خانقاہیں آباد کرو، غیر مسلموں میں تبلیغ کا بھی نظام بناؤ، ان کو بھی اسلام کی دعوت دو۔ چھ نمبروں کے ساتھ اپنے دائرہ عمل اور محنت کے میدان میں ان نمبرات کو بھی شامل کرلو (۱) زکوٰۃ زندہ کرو (۲) میراث تقسیم کرو اور اس کا رواج دو (۳) مکتب کثرت سے قائم کرو (۴) غیر مسلموں میں بھی اسلام کی تبلیغ کرو۔یورپین قوم کو اسلام کی دعوت دینے کی فکر و ضرورت حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : کچھ زمانہ سے خاکسار کے فہم نارسا مین یہ مضمون آرہا ہے کہ کوئی قابل اور اہل شخص خاص معتدل طریقہ سے فطری اور اوسط الملل مذہب یعنی سچے اسلام کی طرف اس یورپین قوم کو زور و قوت اور پوری توجہ اور کوشش کے ساتھ دعوت الی الحق کرے، (یعنی ان کو اسلام کی دعوت دے) سو اس کے لیے آپ کے سوائے کسی پر نظر نہیں جمتی۔ اس وقت