کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
متصلاً فرمایا گیا ’’وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ وَتَبَتَّلْ إِلَیْہِ تَبْتِیْلًا‘‘ (اور اپنے رب کے نام کی یاد کر اور یکسوئی سے ہمہ تن اس کی طرف متوجہ ہو) تو اس سے بھی اس مضمون کی مزید تائید ہوتی ہے کہ تبلیغی دوڑ دھوپ کرنے والوں کو ذکر و فکر اوریکسوئی کے ساتھ اللہ کی عبادت کی خصوصیت سے ضرورت ہوتی ہے، پس ہم کو بھی اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے …… بلکہ ہم اس کے بہت زیادہ محتاج ہیں ، کیونکہ اوّلاً تو ہم خود کچے اور ظلمتوں سے بھرے ہوئے ہیں ، پھر اپنے جن بڑوں سے ہم دینی فیوض اور ہدایات حاصل کرتے ہیں وہ بھی ہماری ہی طرح غیر معصوم ہیں ، اور جن میں تبلیغ کے لیے جاتے ہیں وہ بھی عام انسان ہی ہیں ، غرض ہم میں خود بھی کدورتیں ہیں اور ہمارے دونوں جانب بھی بشری کدورتیں ہیں ، جن کا ہم پر اثر پڑنا لازمی اور فطری ہے،اس لیے ہم اس کے بہت ہی زیادہ محتاج ہیں کہ رات کے اندھیریوں اور تنہائیوں میں اللہ کے ذکر وعبادت کا اہتمام اور التزام کریں ، قلب پر پڑے ہوئے بُرے اثرات کا یہ خاص علاج ہے۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص:۹۰، ملفوظ نمبر:۱۱۱)تمام تبلیغ والوں کو نصیحت زیادہ وقت خلوت اور ذکر فکر میں گذارو ارشاد فرمایا:حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا زیادہ وقت تنہائی میں گذرتا تھا اس واسطے اللہ تعالیٰ کا ذکر مع فکر کے تنہائیوں میں زیادہ گذارا کرو۔ (ارشادات ومکتوبات ص:۴۹) تشریح: رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے بڑھ کر کون مبلغ تھا، آپ رئیس المبلغین، رئیس المتوکلین تھے، یعنی تمام تبلیغ اور تمام توکل والوں کے سردار تھے، آپ سے بڑا نہ کوئی مبلغ ہوا نہ ہوسکتا ہے، مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے فرمان کے مطابق جب آپ کا حال یہ تھا کہ دعوت وتبلیغ کے ساتھ زیادہ وقت آپ کا تنہائی میں گذرتا تھا اور اس خلوت