کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
معاصی کی خرابیوں اور نقصانات کو سمجھنے اور بیان کرنے کے لیے مولانا محمد الیاس صاحبؒ حضرت تھانوی کی کتاب ’’جزاء الاعمال‘‘ کے مطالعہ کی تاکید فرماتے تھے، بلکہ اس کو تبلیغی نصاب کا جزء قرار دیا تھا، لیکن لوگوں کو اس کا علم نہیں ۔ تمام تبلیغی احباب کو چاہئے کہ اس کتاب کو اپنے مطالعہ میں رکھیں اور دوسروں کو بھی سنائیں ۔اہل تبلیغ خصوصاً علماء کرام پر ضروری ہے کہ دنیا میں پھیلے ہوئے تمام منکرات و معاصی کو ختم کرنے کی کوشش کریں (حدیث پاک کی اہم کتاب) ’’مشارق انوار‘‘ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ کا پہلے صفحہ میں ایک اثر ہے کہ قیامت کے دن مظلوم ظالموں سے اپنا حق لینے کھڑے ہوں گے، ان مظلوموں کے گناہوں کے بار (بوجھ) ظالموں کے سر دھرے (ڈالے) جائیں گے، اس جانگداز (اور سخت) وقت میں ایک جماعت (ان) مظلوموں کی ہوگی یہ اپنا حق جتائیں گے کہ ہم معاصی اور گناہ کے مرتکب ہوئے تھے، اور تم ہم کو نہیں روکتے تھے۔ لہٰذا تمام اہل زمانہ کو ضروری ہے کہ ہر ہر لحظہ (ہر وقت) اس کے خلاف منکرات کا انہدام اور اطاعت کے انصرام (یعنی منکرات ومعاصی کو ختم کرنے اور بند کرنے اور اطاعت وعبادت کو پھیلانے) میں پوری پوری سعی کرے، جو حق (واجب ہے اور)مسلمانوں کے ہر ہر فرد پر فرض ہوگا، اس میں علماء اسلام کی جماعت یقینا پیش پیش ہوگی۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۱۱۳)مولانا محمدالیاس صاحبؒ کا ہر وقت منکر پر نکیر کرنے کا مزاج مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : مولانا (محمد الیاس صاحبؒ) امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے بارے میں خاص