کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
اتحاد قائم کرانے کے لئے مختلف تنظیموں تحریکوں اور خاندانوں میں مصالحت بھی کرائیے ’’کرنال ‘‘(ایک موضع کا نام ہے اس)کے بارے میں فرمایا کہ (وہاں ) جماعتیں جائیں اور نواب لوگوں میں مصالحت کرادیں ،لیکن اصل مصالحت جو ہے وہ اللہ کے امروں کو دنیا میں پھیلانا ہے اب اس ترتیب سے اللہ کے امروں کوزندہ کرنے میں دنیا میں پھیل جاؤ اور تفریق (واختلاف) کومٹاؤ۔ اپنے حقوق کو لینا اور اس میں مارا جانا جو ہے اس سے شہادت کا ثواب ہے ملتا ہے لیکن دین کے واسطے اگر ( اپنے ذاتی ) حق کو چھوڑ دیوے تو فی کھجور اُحد پہاڑ سوناخرچ کرنے کا اجر ملتا ہے ۔ آپس میں مصالحتیں کراؤ! اس طرح طاقتیں جمع ہوتی چلی جائیں گی ،اور کفر میں حق کوپھیلانے کی وجہ سے کفر میں تفریق پڑتی چلی جاوے گی یہاں تک کہ شیرازہ ٹوٹ پھوٹ جائے گا ،اور اسلام کی طاقت حق پھیلانے کی وجہ سے بڑھ جائے گی ۔ (ارشادات ومکتوبات ص۸۴ملفوظ نمبر۸۵) فائدہ:کرنال جہاں روساء اور نواب لوگ بھی رہتے ہیں ،دین سے دوری اور آپسی اختلافات کا شکار ہیں ، حضرتؒ نے اپنے تبلیغی احباب کو جو سمجھ دار اور باصلاحیت ہوں ان کے متعلق فرمایا کہ ایسے لوگوں کی جماعتیں وہاں بھیجی جائیں جو ان کے درمیان مصالحت کرائیں ،آپسی اختلافات اور رنجشوں کو ختم کرکے اتحاد واتفاق قائم کرائیں یہ بھی ایک اہم کام ہے جو صدقہ اور نفل سے بڑھ کر ہے ،اور رسول اللہ ﷺ نے بھی یہ کام کئے ہیں ،آپ مختلف موقعوں پر مختلف خاندانوں میں صلح کرانے کے لئے تشریف لے گئے تھے، یہ نبیوں والا کام ہے اس لئے حضرت ؒ نے اپنے احباب کو متوجہ فرمایا کہ اس کام کی