کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
زندگی کے ہر ہر شعبہ سے متعلق اور دن رات میں پیش آنے والے واقعات اور ہر ہر وقت کے متعلق معلوم کرلینا چاہئے کہ اس وقت کے لیے حکم خداوندی کیا ہے، عبادات کے متعلق اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے کیا احکام ہیں ، روزہ اور حج کے متعلق حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی کیا ہدایتیں ہیں ، بیوی بچوں کے حقوق اور ان کے ساتھ برتاؤ کے متعلق آپ کے کیا ارشادات اور آپ کا اسوہ حسنہ کیا ہے، کاروبار اور تجارت کے متعلق شریعت نے کون کون سے احکام بیان کئے ہیں ، کن کن باتوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے، اخلاق ظاہرہ و باطنہ (غیبت ، چغلی، کینہ ، بغض ، حسد وغیرہ) سے متعلق اسلام کی کیا ہدایات ہیں ، رشتہ داروں ، پڑوسیوں کے کیا حقوق بیان کئے گئے ہیں ، سیاست و حکومت کے تعلق سے ہم حاکم ہوں یا محکوم، ان جیسے حالات میں شریعت کا ہم سے کیا مطالبہ ہے، دین کے خاطر قربانی دینے، اللہ کے راستہ میں نکلنے، جہاد کرنے کے شرعی حدود و قیود کیا ہیں ؟ جن کے ہم مکلف بنائے گئے ہیں ۔ الغرض زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق احکام شرعیہ کی پیروی کرنے کا نام ہی دین ہے، اسی کو حضرت مولانا نے فرمایا کہ احکام کے مجموعہ کا نام دین ہے۔کامل دین کی حقیقت فرمایا: قانونِ خداوندی کا نام دین ہے۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۶۴) تشریح: حضرتؒ نے دین کی حقیقت کو سمجھایا ہے کہ دین صرف چند مخصوص اعمال کے مجموعہ کا نام نہیں ہے کہ عبادات، ریاضات، تصوف، خانقاہ، دعوت وتبلیغ، بس یہ کل دین ہے، نہیں نہیں ، بلکہ اصل دین تو قانونِ خداوندی پر عمل کرنے کا نام ہے، مثلاً عبادات و معاملات کے متعلق قانون خداوندی کیا ہے، آپ جس شعبہ سے متعلق ہیں ، تجارت، ملازمت، کاشتکاری، یا کوئی پیشہ اس کے متعلق قانونِ خداوندی کیا ہے، اسی