کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
ابھی رائج ہیں مثلاًابھی تک گوتھ میں شادی کرنے کا رواج نہیں ہواہے ۔ تو…صاحب اور ان کے متبعین کو میوات میں ا ن ہی احکام کے پھیلانے کے واسطے اٹھایاجائے اور ان کویہ بتلایاجائے کہ یہ میواتی لوگ اس تبلیغی دعوت سے ایک درجہ میں مانوس ہوچکے ہیں ،پس اگر آپ ان کے اس تبلیغی کام کی تھوڑی سی بھی سرپرستی فرمائیں گے توپھرانشاء اللہ آپ کے ان مخصوص اصلاحی مقاصد اوراصلاح رسوم کے کام میں ان سے آپ کو بہت مدد ملے گی اور ان کے ذریعہ آپ میوات میں ان احکام ومسائل کی ترویج اور رسومات جاہلیت کی اصلاح کاکام آسانی سے کرسکیں گے ۔ اس طرح ان حضرات کو تمہاری تبلیغی مہم کی گہرائیوں اور وسعتوں کوسمجھنے اور اس کے اثرات ونتائج کا مشاہدہ کرنے کابھی موقع مل جائے گا ،اور پھر انشاء اللہ ان کو اس طرف بھی توجہ ہوجائے گی۔ (ملفوظات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۸۳ملفوظ نمبر ۹۸)اس کی کوشش کیجئے کہ ہمارے کاروبار، قوم کی پنچایتیں اور فیصلے نکاح وغیرہ سب شرع کے موافق ہوں مسائل اور احکام شرعیہ کی بے وقعتی سے ایمان جاتارہتاہے حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ تحریر فرماتے ہیں : زیادہ زور اس امر پر دیا جائے کہ قوم اپنی پنچایتیں اور اپنے سب کاروبار اور سب فیصلہ شریعت کے موافق کرنے ہی کو اسلام سمجھیں ،ورنہ اسلام نہایت ناقص ہے بلکہ بسا اوقات احکام شرعیہ کی بے وقعتی اور بے رخی اور توہین کی بدولت اسلام جاتا رہتا ہے ،اور یقیناًکفر ہوجاتا ہے ۔ (مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی دینی دعوت ص۲۴۱) فائدہ:حضرت اقدس مولانامحمدالیاس صاحبؒ نے تمام تبلیغی احباب اور تبلیغ