کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
وآخرین، جن وانس اور سب مخلوق انبیاء و ملائکہ کی جماعتیں ہوں گی تو یہ کارنامہ ان شاء اللہ برسر منبر مذکور ہوگا، اللہ اس دن کی نیک نامی کے لیے ہمیں جانوں کا دینا اور مرمٹنا نصیب فرمائے۔ (دینی دعوت ص:۳۰۲)جلسہ میں باہر سے آنے والے مہمانوں کے کھانے کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا؟ حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ایک اور مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : بخدمت عنایت فرمائے ……… زادت عنایتکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عرض آنکہ بندہ جلسۂ نوح کے بعد سخت پریشان ہے کہ اس مرتبہ جلسہ نوح میں ہمیشہ دستور کے موافق مہمانوں کے لیے کھانے کا کیوں نہیں انتظام کیا گیا، کیا اس مرتبہ ہمیشہ کی طرح منتظمین کے لیے سعادت اور سرمایۂ آخرت سے بہرہ اندوز ہونے کی ضرورت باقی نہیں رہی؟ اور کیا اب وہ آخرت کا سرمایہ جمع کرنے سے مستغنی ہوگئے؟ اس کا جواب بواپسی ڈاک بندہ کے پاس جلد بھیجا جاوے کہ کیا وجوہ ہیں جن کی وجہ سے (باہر سے آنے والے مہمانوں اہل جلسہ کے) کھانے کا انتظام نہ ہوسکا۔ والسلام محمد الیاس عفی عنہ ارشادات ومکتوبات ص:۱۲۴