کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
(۶) حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب الاعظمی ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ہم بہت بہت شکر گذار اور احسان مند ہیں استاذ محترم مخدوم مکرم حضرت مولانا سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی دامت برکاتہم کے کہ احقر نے جب تقریظ لکھنے کے لیے حضرت کی خدمت میں مسودہ پیش کیا تو آنجناب نے نہ صرف احقر کی درخواست کو منظور فرمایا بلکہ بلند کلمات سے احقر کی ہمت افزائی اور ستائش فرمائی، اور مسودہ کا بنظر غائر مطالعہ فرماکر نہایت اہتمام سے بلند کلمات سے تقریظ تحریر فرمائی۔ اللہ تعالیٰ حضرت والا کو اپنی شایانِ شان جزائے خیر نصیب فرمائے۔ آمین۔ (۷)اسی طرح احقر اپنے مرکزنظام الدین کے اور اس کے علاوہ بھی تمام تبلیغی اکابر کا احسان مند اور شکر گذار ہے جنہوں نے اس کام کے تعلق سے ہماری تائید وہمت افزائی فرمائی،اور مفید مشوروں سے نوازا۔ جزاہم اللہ خیرالجزاء۔ (۸)اور سب سے زیادہ شکر ودعا کے مستحق احقر کے والد صاحب اوروالدہ ماجدہ ہیں ،جن کے زیر سایہ احقر کی تعلیم وتربیت ہوئی اور میری تمام تصنیفات وتالیفات اور دین کے تمام کاموں کو خصوصاً دعوت وتبلیغ کے سلسلہ کی احقر کی کوششوں اور کتابوں کو جنہوں نے سراہا،اور ہر موقع پر نیک دعاؤں اور مفید مشوروں سے نوازا،اللہ تعالیٰ ہمارے ان تمام اکابرومحسنین کے سایہ کو تادیر ہمارے سروں پر بعافیت قائم رکھے ، اور دنیا وآخرت میں اپنی شایان شان جزاء خیر نصیب فرمائے۔ محمد زید مظاہری ندوی استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۵؍ذی الحجہ ۱۴۳۵ھ