کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
سے غافل ہوگئے) توجو فتنے صدیوں میں آتے ہیں وہ مہینوں میں آجائیں گے ،اس لئے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔(اللہ تعالیٰ فتنوں سے ہماری حفاظت فرمائے) (ملفوظات حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ ص۴۳ملفوظ نمبر ۳۸)تبلیغی چلت پھرت صرف طلب دین پیدا کرنے کا ذریعہ ہے آگے تعلیم وتربیت علماء کاکام ہے فرمایا …علماء سے کہنا ہے کہ ان تبلیغی جماعتوں کی چلت پھرت اور محنت وکوشش سے عوام میں صرف دین کی طلب اور قدر ہی پیدا کی جاسکتی ہے اوران کو دین سیکھنے پر آمادہ ہی کیا جاسکتا ہے ،آگے دین کی تعلیم وتربیت کاکام علماء اور صلحاء کی توجہ فرمائی ہی سے ہوسکتا ہے ،اس لئے آپ حضرات کی توجہات کی بڑی ضرورت ہے ۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص۲۱۲،ملفوظ نمبر۱۷۰) فائدہ:حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ نے اپنی اس تحریک اور دعوت وتبلیغ کے ذریعہ علماء وعوام کوجوڑنے کی پوری کوشش کی ہے، علماء کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث اورجانشین اور علومِ قرآن وحدیث کے حامل ہیں ،امت کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ نائبین رسول علماء ربانیین سے دینی ربط رکھ کر ان سے استفادہ کریں ، اس دعوت وتبلیغ میں لگ کر صرف نکلنااور وقت گذار نا ہی مقصود نہیں ہے ،بلکہ نکلنے کی برکت سے تو محض دین کی طلب اور فکرپیدا ہوگی ،دین سیکھنے کی ضرورت کا احساس پیداہوگا ،باقی پورا دین سیکھنے کے لئے تواہل علم ہی سے ربط رکھنا پڑے گا کیونکہ تعلیم وتربیت علماومشائخ ہی کے ذریعہ ہوسکتی ہے ، یہی حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے فرمان کا حاصل ہے۔ حضرت ؒکے اس قیمتی ارشاد سے واضح طورپر یہ بات بھی سمجھ میں آگئی کہ اس دعوت وتبلیغ میں نکلنے اور وقت لگانے سے اصل مقصود دین کی طلب اور اپنی اصلاح وتربیت کی فکر