کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
تبلیغ کی خاطرباطنی اور روحانی قوت کو حاصل کرنے اور استعمال کرنے کی ضرورت ایک جمعہ کو فجر کی نماز مولانا یوسف صاحب نے پڑھائی، اور قنوت نازلہ پڑھی، نماز کے بعد ایک میواتی خادم نے آواز دی کہ حضرت یاد فرماتے ہیں ، مولانا نے ارشاد فرمایا کہ: ’’قنوت نازلہ میں دوسرے کفار کے ساتھ ان غیر مسلم فقراء (درویش، جوگی) اور اہل ریاضت کی نیت بھی کرنی چاہئے، جو اپنی قلبی قوت کو اسلام کے خلاف استعمال کررہے ہیں ‘‘۔ آپ نے سہارنپور کے اس مناظرہ کے واقعہ کی طرف اشارہ فرمایا جس میں ایک ہندوسنیاسی مناظر اسلام کے خلاف اپنی قوت قلب استعمال کررہا تھا اور مسلمان مناظر اظہار خیال میں دِقت محسو س کررہا تھا، مولانا خلیل احمد صاحب (سہارنپوری) تشریف رکھتے تھے، ان کو توجہ دلائی گئی، آپ نے جب توجہ کی تو سادھو متوحش (اور پریشان) ہوکر جلسہ سے اٹھ گیا، اور مناظر اسلام کی زبان کھل گئی۔ (مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی دینی دعوت ص:۱۷۵) فائدہ: یہ باطنی قوت تصوف اور خانقاہ کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے،اس سے خانقاہ کی افادیت واہمیت اور ضرورت خوب ظاہر ہوتی ہے، دعوت وتبلیغ میں بسا اوقات اس کی بھی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ اس لیے یہ شعبہ یعنی تصوف و خانقاہ بھی ہماری تبلیغ ہی کا شعبہ سمجھا جائے گا۔(مرتب)