کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
ہر داعی ومبلِّغ کو تجوید کے ساتھ قرآن پاک سیکھنا ضروری ہے فرمایا: قرآن کے لئے تجوید ضروی ہے ،تاکہ ان کی زبان کے موافق ہو جیسے حضورﷺپڑھتے تھے ۔ ہر مبلغ تبلیغ کے زمانے میں دس پندرہ منٹ تجوید کے سیکھنے میں خرچ کرے ۔ قرآن ہی سے انسان پھلے پھولے گا ،اس کی تجوید کا وقت تھوڑا سا روزانہ نکالو۔ (ارشادات ومکتوبات ص: ۶۵ و ۷۱و ۷۴) فائدہ:ایمان لانے کے بعد سب سے پہلے اور ضروری کام علم دین حاصل کرنا ہے جس میں تجوید کے مطابق قرآن پاک سیکھنا بھی ہے ،جس کے بغیر ہماری نماز کامل نہیں ہوسکتی ،علماء محققین نے تجوید کے مطابق اتنا قرآن پاک سیکھنے کو فرض عین قراردیا ہے جس سے ہماری نماز توکم از کم درست ہوسکے ،جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں اور جو ہماری زندگی کا اصلی مقصد ہے ، وَمَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّالِیَعْبُدُوْنْ۔(پ۲۷ سورۂ ذاریٰت) (میں نے جناتوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت ہی کے لئے پیدا کیا ہے ۔ شیخ الحدیث مولانا محمدزکریا صاحبؒ فضائل قرآن میں تحریر فرماتے ہیں : مسئلہ: اتنے قرآن شریف کا حفظ کرنا جس سے نماز ادا ہوجائے ہر شخص پر فرض ہے۔ (فضائل اعمال، رسالہ فضائل قرآن ص:۲۱۱) فائدہ: حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے جو حدیث ذکر فرمائی ہے اس کی تشریح میں حضرت مولانا محمد زکریا صاحبؒ فضائل قرآن میں تحریر فرماتے ہیں : پہلے معلوم ہوچکا کہ حق تعالی شانہ اپنے کلام کی طرف خصوصیت سے توجہ فرماتے ہیں ، پڑھنے والوں میں انبیاء چونکہ آداب تلاوت کو بکمالہ ادا کرتے ہیں ، اس لیے ان کی طرف اور زیادہ توجہ ہونا ظاہر ہے، پھر جب کہ حسن آواز اس کے ساتھ مل جائے، تو