کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
(۳) دیگر مجمعوں میں اور خصوصی تذکروں میں ان مضامین کا اپنے غیروں سے سننا اور وہ کتب تبلیغ یہ ہیں جو اب تک تجویز ہوچکی ہیں اور بہت سے مضامین ذہن میں ہیں ، اہل علم کے استقلال سے کھڑے ہوجانے کے بعد ان مضامین میں تصانیف کا خیال ہے۔ (۱) جزاء الاعمال ۔ (حکیم الامت حضرت تھانویؒ) (۲) رسالہ تبلیغ چہل حدیث (شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ)۔ (۳) فضائل قرآن۔ (۴)فضائل نماز۔ (۵) فضائل ذکر۔ (۶) حکایات صحابہ ۔ (۷) دونوں رسائل تبلیغ مولوی احتشام و مولوی زکریا والا۔ (جزاء الاعمال کے علاوہ کہ وہ حضرت تھانوی کا تصنیف کردہ ہے باقی سب رسائل شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحبؒ کے تصنیف کردہ ہیں اور فضائل اعمال میں شامل ہیں ، جن کو تنہائی میں مطالعہ کرنے اور مجمع میں پڑھنے اورسنانے کی حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے تاکید فرمائی ہے)۔ (مکاتیب حضرت مولانا شاہ محمد الیاس صاحبؒ ص:۴۰، مکتوب ۴)اہل تبلیغ کے لیے ایک ضروری نصاب جس کو ہر صاحب تبلیغ کو پڑھنا یا سننا چاہئے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : تبلیغ کے سلسلہ میں میرا جی چاہ رہا ہے کہ ایک نصاب مقرر ہوکر وہ ہر ہر شخص کے رگ و پے میں سما جاوے، جس کو یوں جی چاہتا ہے کہ اگر ایک شخص پڑھا لکھا ہے (وہ تو)