کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
حضرت مولانا محمد الیاسؒ نے اہل طریقت فرمایا ہے ان سے ربط رکھیں ، اصلاحی تعلق قائم کریں ، اپنے باطنی عیوب و امراض کو ان سے بیان کرکے ان کی ہدایتوں پر عمل کریں ،یہ ہدایت ہے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی۔اصحاب دعوت و تبلیغ کے نام مختلف نصیحتوں اور ہدایتوں پر مشتمل حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کا اہم مکتوب محترمانم دین داران میوات ثبت اللہ قلوبنا علی الدین وألہمنا اﷲ الرشد والإیمان والیقین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے دوستو! ایک نہایت لطیف ضروری جو دینی اور ایمانی ترقیات کی باریک سی جڑ ہے، اس پر متنبہ کرنے کی نیت سے اس تحریر کا ارادہ ہے، خدا کرے اس کے فضل وکرم ورحمت سے موجب برکت ہو، آمین، مجھ سے ادائیگی بھی ہوجائے اور قلوب میں قبولیت بھی ہو، اور اس کے مناسب زندگی پڑنے کی خدائے پاک سے توفیق نصیب ہو، اور پھر دین کی جڑوں کی سیرابی اور اللہ کی رضا اور خوشنودی اس پر مرتب ہو، اللہم آمین ثم آمین۔ (اب آگے مکتوب ملاحظہ ہو، عنوانات اور سرخیاں مرتب کی قائم کردہ ہیں )تبلیغی کام کے ذریعہ تمام دینی اداروں اور شعبوں کو مستحکم و مضبوط کرنا ضروری ہے میرے دوستو! یہ تبلیغ کے اندر صحیح اصول کے ساتھ کوشش کرنا جو ہے اس کو خوب غور کرکے سمجھ لو کہ یہ کیا چیز ہے، خوب سمجھ لو اور خوب سمجھ لو کہ یہ دین کے ادارے اور جتنے بھی ضرورت کے امور ہیں ، ان سب دینی امور کے لیے تبلیغی صحیح اصول کے ساتھ ملک بہ ملک پھرتے ہوئے کوشش کرنا، باقی سب امور کے لیے بمنزلہ زمین ہموار کرنے کے ہے، اور