کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
رہے ہیں یا نہیں ؟جن کو بارہ تسبیحات بتائی ہیں وہ پابندی سے پوراکرتے ہیں یا نہیں ؟ جوذکر بارہ تسبیح کررہے ہیں ان کو آمادہ کرو کہ وہ ایک ایک چلہ رائے پور جاکر (حضرت مولاناعبدالقادر صاحب رائے پوریؒ کی خدمت اور ان کی خانقاہ میں ) گذاریں ۔ (مکاتیب حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۱۳۷، جمع کردہ مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ)ہمارے اس کام کا اصل مقصد فرمایا: ہمارامقصد رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے طریقوں کو زندہ کرنا ہے ،وہ شریعت، طریقت، سیاست ہے۔ (ارشادات ومکتوبات ص۲۲) فائدہ :حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ فرمارہے ہیں کہ اس دعوت وتبلیغ سے ہمارا مقصد رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے طریقوں کو زندہ کرنا ہے یعنی دعوت وتبلیغ سے مقصود محض گشت ،فضائل ،کی تعلیم ،نکلنا،چلہ لگانا یہ اصل مقصد نہیں بلکہ مقصد کاذریعہ ہے، اصل مقصد پورے دین کو زندہ کرنا اور زندگی کے ہر شعبہ میں آپ ﷺکے لائے ہوئے طریقوں اور سنتوں کوزندہ کرنا ہے ،اور یہ موقوف ہے تین چیزوں پر شریعت ،طریقت، سیاست،اس کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شریعت سے مراد ہے وہ احکام شرعیہ ہیں جن کا تعلق ظاہر سے ہے، مثلاً نماز، روزہ ، زکوٰۃ ،تجارت، ملازمت، صنعت و حرفت، زراعت وغیرہ کے شرعی احکام اور زندگی میں پیش آنے والے مختلف حالات مثلاً خوشی وغمی میں ، رسول اللہ ﷺ کا طریقہ اور آپ کی سنتیں نیز ایک دوسرے کے حقوق کی معرفت اور اس کی ادائیگی،یہ سب شریعت ہے۔ طریقت سے مراد وہ احکام شرعیہ ہیں جن کا تعلق باطن سے ہے مثلاً قلب کو رذائل اور باطنی عیوب جیسے کینہ ،بغض،حسد عداوت،بدگمانی ،بدنگاہی،غیر اللہ کی ناجائز محبت سے اپنے باطن کو پاک وصاف کرنا اور فضائل ومحاسن سے آراستہ کرنا، مثلاًاللہ کی محبت ،اللہ واسطے اہل اللہ سے محبت کاہونا ،دل میں عبادت کاذوق وشوق ہونا ،بجائے بخل کے