کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
احکام و مسائل کی اہمیت مسائل کے بغیر اعمال اور اعمال کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا ارشاد فرمایا: اعمال کے اندر بذریعۂ فضائل ایمان درست ہوتا ہے اور اعمال کو مسائل کے موافق کرنے سے عبادت درست ہوتی ہے ،اور نیت سے جو رضاء الٰہی کو لئے ہو، اعمال کامل ہوتے ہیں ،ایماناً،احتساباً،اعمال کودرست کرنا۔ ہرموقع کے اعمال کو اللہ کے امروں کے ساتھ کرو ،وہ درست اورٹھیک ہوجائیں گے۔ اللہ کے امرو ں کو (یعنی احکام ) زندہ کرنے میں جان ومال کی پرواہ نکال دو۔ (ص:۷۶، ۷۹، ۸۰) فائدہ : چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کوئی بھی عمل ہو اس کا تعلق خواہ عبادات سے ہو یا زندگی کے کسی شعبہ سے ہر عمل کے عنداللہ مقبول ہونے کی دوشرطیں ہیں ، ایک تو یہ کہ وہ عمل اخلاص کے ساتھ ،یعنی اللہ کی رضاکے لیے ہو ،دوسری اہم شرط یہ ہے کہ وہ عمل رسول اللہ ﷺ کی سنت کے مطابق اور شریعت کے موافق ہو،شریعت کے موافق ہونے کا مطلب یہی ہے کہ وہ اللہ کے اوامر یعنی احکام ومسائل اور فتوے کے مطابق ہو اس کے بغیر نہ وہ عمل درست ہوگا ،نہ ہی عنداللہ مقبول ہوگا ،اخلاص ہو لیکن عمل سنت کے مطابق نہ ہو ،یا عمل تو مسئلہ کے موافق ہے لیکن اخلاص سے خالی ہو، دونوں صورتوں میں عمل مقبول نہ ہوگا ،مقبول عمل کے لئے دونوں شرطیں ضروری ہیں ،یعنی اخلاص اور عمل کا مسئلہ کے موافق ہونا۔ حضرت مولانا محمدالیاس صاحبؒ نے اپنے تمام تبلیغی احباب کو اسی بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اوامرواحکام کو سیکھو،مسائل کے بغیر اعمال درست نہیں ہوتے ،اور اعمال کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا اس لئے ایمان کو کامل بنانے کے لئے اعمال صالحہ کا اختیار