کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
اپنے تجربہ سے سبق نہ لو بلکہ خدا ورسول کے احکام سے معلومات حاصل کیا کرو۔ عقل سے اللہ کو پہچاننے کا کام لو، احکامات میں عقل مت دوڑاؤ۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۲۶ و۲۷) تشریح: ہماری زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو، پیدائش سے لے کر موت تک کے زندگی کا کوئی بھی عمل ہو، اور ہمارے دینی و تبلیغی کاموں کی کوئی بھی نوعیت ہو، تمام کاموں میں ہم سب اللہ کے قانون اور اس کے احکام کے پابند ہیں ، اور اسی کے مکلف بنائے گئے ہیں ، کوئی کام کتنی ہی نیک نیتی اور کتنے ہی اچھے جذبہ و اخلاص سے کیا جائے پوری امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جب تک وہ کام شریعت کے مطابق اور مسئلہ کے موافق نہ ہوگا ہرگز ہرگز عند اللہ مقبول نہ ہوگا۔ اسی حقیقت کی طرف حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے اپنے لوگوں کو متوجہ فرمایا ہے کہ احکام و مسائل کے باب میں نہ عقل سے کام لو نہ تجربہ سے، اور نہ ہی مشورہ سے بلکہ یہاں تو محض کتاب و سنت کی نقل پر مدار ہے، کتاب و سنت سے جو مسئلہ ثابت ہے اس کے آگے مشورہ ، عقل و تجربہ سب چھوڑ دو، ہاں عقل سے اللہ کو پہچاننے کا کام لو، رہ گئے زندگی کے ہر شعبہ کے احکام و مسائل یہ علماء سے معلوم ہوں گے، الغرض حضرتؒ نے تمام تبلیغی احباب کو احکام و مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اس سے غافل نہ ہوں ورنہ شیطان تباہی کے گڑھے میں گرادے گا اور پتہ بھی نہ چلے گا۔اصل دین احکام و مسائل ہی ہیں فرمایا: دین کیا چیز ہے؟ احکام کے مجموعہ کا نام (دین) ہے۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۴۸) فائدہ: دین کے متعلق لوگوں کے مختلف نظریات اور مختلف خیالات ہیں ، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ دین کا تعلق صرف عبادات سے ہے، نماز روزہ کی پابندی کرلینا بس یہی