کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
باب (۲) اپنے کو بڑوں کے مشورہ کا پابند رکھئے اور امت کے بڑوں پر اعتماد کیجئے ورنہ بڑی گمراہیوں کا خطرہ ہے فرمایا …… اس سلسلہ کا ایک اصول یہ ہے کہ آزاد روی اور خود رائی نہ ہو، بلکہ اپنے کو ان بڑوں کے مشوروں کا پابند رکھو جن پر دین کے بارے میں ان اکابر مرحومین نے اعتماد ظاہر کیا، جن کا اللہ کے ساتھ خاص تعلق معلوم و مسلم ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد صحابہ کرامؓ کا عام معیار یہی تھا کہ وہ انہی اکابر پر زیادہ اعتماد کرتے تھے جن پر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم خاص اعتماد فرماتے تھے۔ اور پھر بعد میں وہ حضرات زیادہ قابل اعتماد سمجھے گئے جن پر حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اﷲ عنہما نے اعتماد فرمایا تھا، دین میں اعتماد کے لیے بہت تیقظ کے ساتھ انتخاب ضروری ہے، ورنہ بڑی گمراہیوں کا بھی خطرہ ہے۔ (ملفوظات مولانا محمد الیاسؒ ص: ۱۴۳، ملفوظ نمبر۱۲۰)علماء کی نگرانی اور تنبیہ کی ضرورت کا احساس حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : آپ نے (یعنی حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے) آخری وقت تک اپنی طرف سے اطمینان نہیں کیا، اور نفس کے محاسبہ اور نگرانی سے غافل نہیں ہوئے، بلکہ جس