کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
لباس ٹخنوں سے نیچے ہو ۔ (ابو داؤد شریف) حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒنے اپنے تمام بھائیوں اور دعوت کے تمام ساتھیوں کو اپنی نمازوں کو درست کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی ہے ،نمازدرست اور کامل کیسے بنے گی حضرتؒ فرمارہے ہیں بے سیکھے نہیں آسکتی ،اس کوسیکھنا پڑے گاپوری نماز مسئلہ کے موافق ہو ،رکوع سجدہ وغیرہ سب سنت کے مطابق ہو ، اس کے لیے ضروری ہے کہ نماز کی جتنی سنتیں ہیں ان کا علم ہو ،اسی کے مطابق نمازاداکی جائے ،نماز کے مکروہات کا بھی علم ہوتاکہ اس سے بچا جائے ،الغرض پوری نماز سنت کے مطابق ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ نماز کی سنتوں کا بھی پورا علم ہو تاکہ ان کا اہتمام ہو اس کے ساتھ ہی دل میں بھی خشوع کی کیفیت اور کامل اخلاص واستحضار ہو،ایسی ہی نماز کامل نماز ہوگی جس سے دنیا میں بھی فائدہ ہوگا کہ سب غموں کا علاج اور رزق میں برکت ووسعت کاذریعہ بنے گی ،لیکن سیکھے بغیر یہ نعمت حاصل نہیں ہوسکتی اس کے لئے ضروری ہے کہ ائمہ اور قراء سے نماز میں پڑھی جانے والی چیزیں درست کی جائیں ،علماء سے نماز کے مسائل و آداب سیکھے جائیں اورنماز کی عملی مشق کی جائے اورمشائخ سے اخلاص اور خشوع فی الصلوۃ کا طریقہ معلوم کیا جائے اور ان سب چیزوں کا باربار مذاکرہ کیا جائے۔خانقاہ اور بیعت کے تعلق سے تبلیغی کام کرنے والوں کو حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کی اہم ہدایت حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒتبلیغی کام کرنے والوں کو ہدایات کرتے ہوئے ایک خاص خط میں تحریر فرماتے ہیں : ’’چند باتوں کی طرف آپ صاحبان کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں …(دعوت کے ساتھی کسی شیخ سے ) جو بیعت ہیں اور ان کو بیعت کے بعد جو ذکر بتلایا جاتا ہے اس کو نباہ