کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
فضائل کی تعلیم کے ساتھ احکام و مسائل کی تعلیم بھی ضم کردینا چاہئے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ آگے تحریر فرماتے ہیں : ان مضامین کے ذریعہ جذبات کو پرواز دینے کے ماتحت دوئم درجہ میں پھر مسائل کو ساتھ ساتھ ضم کردینا چاہئے۔ (یعنی کتب فضائل اور فضائل کے مضامین کے ساتھ ساتھ احکام و مسائل کی کتابیں شامل کردینا چاہئے) ہر جگہ کی حسب ضرورت (یعنی جس زمانہ میں جن مسائل و احکام کی ضرورت ہو ان احکام و مسائل کو تبلیغی نصاب میں ضم کردینا چاہئے، مثلاً عید الفطر، عیدالاضحی کے موقع پر عیدین کے احکام اور شعبان و محرم کے موقع ان دونوں کے احکام و مسائل سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور فضائل کی تعلیم و بیان میں اس کو بھی شامل کیا جائے، یہ ہدایت ہے کہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی) (مکاتیب حضرت مولانا شاہ محمد الیاس صاحبؒ ص:۵۳)تبلیغ میں لگنے والے حضرات ان کتابوں کو ضرور مطالعہ میں رکھیں تنہائی میں بھی دیکھیں مجمع میں بھی سنائیں حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرمایا: بندہ ناچیز ایک امر کا بڑا متمنی ہے کہ تبلیغ کے سلسلہ کی یہ چند کتابیں ان کے ساتھ تبلیغ کی لائن میں قدم دھرنے والے تین طرزوں کے ساتھ بہت اشتغال رکھیں ، قلیل وقت ہو مگر مداومت ہو (یعنی گو تھوڑے وقت کے لیے ہو لیکن پابندی کے ساتھ ہو)۔ (۱) اول تبلیغ کے نکلے ہوئے زمانہ میں تنہائی میں دیکھنا۔ (۲) دیگر مجمعوں میں ان مضامین کی دعوت دینا۔