کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
سارے تبلیغ والوں کے لیے ان کتابوں کا بار بار پڑھنا بہت ضروری ہے حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرمایا: تعلّم اور تعلیم (یعنی خود سیکھنے اور دوسروں کو سکھانے) کے لیے بندہ ناچیز کی رائے میں مبلغین اور امکنۂ تبلیغ (جن موقعوں میں تبلیغ کی جارہی ہے ان موقعوں ) میں امور ذیل کی (یعنی نیچے لکھی ہوئی ) کتابوں کا رچ جانا (اور عام ہوجانا) بہت ضروری ہے۔ (۱) جزاء الاعمال ۔ (حکیم الامت حضرت تھانویؒ ) (۲) رسالہ تبلیغ (مصنفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحبؒ ملحقہ فضائل اعمال یعنی فضائل تبلیغ)۔ (۳)چہل حدیث شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحبؒ جو قرآن شریف کے بارے میں ہیں (یعنی فضائل قرآن جو فضائل اعمال میں شامل ہے)۔ (۴) فضائل نماز۔ (حضرت شیخؒکی) (۵) فضائل ذکر۔ (حضرت شیخؒکی) (۶) حکایات صحابہ۔ (حضرت شیخؒکی) ان سب کتب کو اصل بطور متن ٹھہرا کر ان ہی مضامین کی اور کتب سے (یعنی دوسری کتابوں کے ذریعہ) تکمیل (و تشریح) کی جائے تو اور بہتر ہے، حق تعالیٰ سہل فرماویں ۔ اور قبول فرماویں ۔ (مکاتیب حضرت مولانا شاہ محمد الیاس صاحبؒ ص:۵۳)