کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
کرنا،اور اعمال صالحہ کو درست کرنے کے لئے بقدرضرروت احکام ومسائل کا سیکھنا ضروری اور فرض عین ہے ۔فضائل مسائل کا زینہ ہیں ، ضرورت دونوں کی ہے فضائل بمنزلۂ وسائل اور مسائل بمنزلۂ مقاصد کے ہیں فرمایا… فضائل کا درجہ مسائل سے پہلے ہے ،فضائل سے اعمال کے اجر پر یقین ہوتا ہے جو ایمان کا مقام ہے ،اور اسی سے آدمی عمل کے لئے آمادہ ہوتا ہے مسائل معلوم کرنے کی ضرورت کااحساس تو تب ہی ہوگا جب وہ عمل پر تیار ہوگا ،اس لئے ہمارے نزدیک فضائل کی اہمیت زیادہ ہے۔ (ملفوظات مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص۱۶۴ملفوظ نمبر۲۰۱)احکام و مسائل کی تبلیغ اور اصلاح رسومات و تقسیم میراث بھی ہمارے کام کی ترتیب میں شامل ہے فرمایا…بعض حضرات کو ہماری اس دعوت ِ ایمان کی گہرائیاں معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اس سے لگاؤ نہیں ہے ،اور اس کے بجائے دین کے بعض ان احکام ومسائل کی ترویج کی کوشش کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں جن میں مسلمانوں سے کوتاہیاں ہورہی ہیں ،مثلاً … صاحب اور ان کے اہل حلقہ کی نظر میں خاص طور سے شریعت کے فلاں فلاں خاص احکام کی ترویج اور رسوم بد کی اصلاح بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، توایسے حضرات کے ساتھ طریقۂ عمل یہ ہونا چاہئے کہ میوات میں ان احکام ومسائل کی کوشش اور اصلاح رسوم کی سعی کے واسطے ہی ان کو اٹھایا جائے۔ ابھی تک میوات میں ترکہ کی تقسیم کے بارے میں بھی بڑی کوتاہی ہے،شریعت کے مطابق ترکہ تقسیم کرنے کا رواج بہت کم ہوسکا ہے ،ایسی ہی اور بھی بہت سی بری رسمیں