کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
کے لیے اہتمام کیا جائے، دعاء تمہاری تمام عبادتوں کا مغز ہے، اس کے فروغ کے لیے یٰسین شریف کا ختم وغیرہ کراکر اہتمام سے دعا منگواتے رہو۔ (مکاتیب مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص:۱۳۶ تا ۱۳۹- جمع کردہ حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ)ہماری تبلیغ شریعت ، طریقت ، حقیقت تینوں کی جامع ہے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا: بندۂ ناچیز کے نزدیک یہ تبلیغ شریعت، طریقت، حقیقت تینوں کو علی الاتم جامع ہے، سو جس نازک زمانہ میں کسی چیز کا ایک تہائی بھی دشوار تر ہورہا ہو وہ بغیر تعلیم اور بغیر سیکھے اپنے تگنے کے ساتھ ضم ہوکر کیسے کیا جاسکتا ہے۔ (مکاتیب مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص:۶۶) فائدہ: شریعت سے مراد احکام ظاہرہ اور طریقت سے مراد احکام باطنہ ہیں ، جس کو احکام تصوف و تزکیہ بھی کہتے ہیں ، اور ’’حقیقت‘‘ تزکیہ و تصوف کے اعلیٰ مقام کو کہتے ہیں ، جس میں احکامِ ظاہرہ و باطنہ اپنی پوری حقیقت اور کامل اخلاص اور حضور قلبی کے ساتھ ادا کئے جائیں ، جس کو حدیث پاک میں أن تعبد اﷲ کأنک تراہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ’’دعوت وتبلیغ‘‘ کا کام اگر اسی نہج سے کیا جائے اور ان ہی ہدایات کے مطابق پورے طور پر اس کا م کو انجام دیا جائے جس کی مولانا محمد الیاس صاحب نے ہدایتیں دی ہیں ، تو بلاشبہ یہ تبلیغ شریعت و طریقت اور حقیقت سب کو جامع ہے، اس کام میں لگنے سے باطن کی اصلاح بھی ہوگی، نسبت یاد داشت اور تعلق مع اللہ کی دولت بھی نصیب ہوگی، لیکن شرط یہی ہے کہ حضرت مولانا کی جملہ ہدایات و آداب کی رعایت اور پابندی کے ساتھ ہو، جس کی تفصیل اسی کتاب میں مذکور ہے، مثلاً مولاناؒ کی اِس ہدایت کے مطابق عمل بھی ہو کہ تبلیغی احباب علمائے کرام اور مشائخ سے ربط رکھیں ،