کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
دعوتی وتبلیغی محنت دین کے تمام شعبوں واداروں کے لئے بمنزلۂ وسیلہ کے اور تمام مقاصد کی تکمیل کا مؤثر ذریعہ ہے دین کے ادارے اور جتنے بھی ضرورت کے امور ہیں ( مثلاًمدارس، مکاتب، خانقاہیں ، دارالافتاء، دارالقضاء ، مسلم پرسنل لاء وغیرہ ) ان سب ( دینی امور) کے لئے تبلیغ ( صحیح اصول کے ساتھ ملک بہ ملک پھرتے ہوئے کوشش کرنا )بمنزلۂ زمین ہموار کرنے کے ہے ،اور بمنزلۂ بارش کے ہے ،اور دیگر جتنے بھی امورہیں وہ اس زمینِ مذہب کے اوپر بمنزلہ باغات کی پرورش کرنے کے ہیں ، باغات کے ہزاروں اقسام ہیں ،کوئی کھجور کا ہے، کوئی انار کا ہے، کوئی سیبوں کا ہے، کسی میں کیلے ہیں ،اور کوئی پھلواریوں کا باغ ہے، باغ ہزاروں چیزوں کے ہوسکتے ہیں لیکن کوئی باغ دوچیزوں کے اندر پوری پوری کوشش کرنے کے بغیر نہیں ہوسکتا، پہلی چیز زمین کا ہموار اور درست ہونا ،زمین کے ہموار کرنے میں کوشش کے بغیر ،یا زمین میں کوشش کرکے خود ان کو باغات کی مستقل پرورش کئے بغیر کسی طرح باغات پرورش نہیں پاسکتے ،سودین میں (ہماری اس تحریک کے ذریعہ) تبلیغی امور کی کوشش یہ تو زمینِ مذہب ہے ،اور سب ادارے باغ ہیں ،اب تک زمینِ مذہب ایسی ناہموار اور ہر طرح کی پیداوار اور باغات سے اس قدر نامناسب واقع ہورہی ہے کہ کوئی باغ اس پر نہیں لگتا۔ (حضرت مولانامحمدالیاس ؒ او ر ان کی دینی دعوت ص۲۹۲)اصل تبلیغ صرف دو امر کی ہے احکام شرعیہ کی تبلیغ کرنا اور جذبات کا دینی بنانا حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ تحریرفرماتے ہیں : اس کا م کے لیے جب مسلمانوں کی جماعتیں نقل و حرکت میں آجائیں تو ان کے