کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
میں مرکز نظام الدین کا حال نقل فرماتے ہیں : دوپہر سے پہلے حدیث کا دور رہا اور خوب رہا۔ ظہر کے بعد حدیث کا دور رہا اور خوب رہا (یعنی حدیث کی کتابوں سے حدیثیں پڑھ کر سنائی گئیں ) مولانا واصف صاحب نے کتاب الجہاد سے عجیب و غریب حدیثیں سنائیں ۔ ( دینی دعوت ص:۱۶۵)فضائل نماز کتاب کی اہمیت اور اس کو دیکھنے کی ترغیب مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے ارشاد فرمایا: (۱) نماز کی رفتار یہ ہے کہ آج کے دن سے دوسرے دن کی نماز ترقی کرتی جائے، اس کے لیے فضائل نماز (مؤلفہ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحبؒ) دیکھو۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۹۲) نیز ارشاد فرمایا: (۲) فضائل نماز، جو کتاب ہے اس کو پڑھے لکھے (حضرات) خود پڑھیں اور دوسروں کو بھی سنادیں اور نماز کی اہمیت اور بے نمازی کے لیے خدا کی وعیدیں عام لوگوں کے ذہن نشیں کرائی جائیں ۔ (مکاتیب حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص:۱۰۳) فائدہ: حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے فرمان سے اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ ہوتاہے، واقعہ یہ ہے کہ مختلف پہلوؤں سے اس کتاب کی بڑی اہمیت ہے، ہر تبلیغی کام کرنے والے کو اس کتاب کو انفراداً اجتماعاً پڑھنا چاہئے۔پورے دین کا خلاصہ ارشاد فرمایا: (۱) جو کچھ دین کے احکامات ہیں سب حق ہیں ۔ اللہ ایک ہے، اللہ کے رسول سچے ہیں ، کتاب سچی ہے، نیابت حق ہے، فرشتے حق ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء کی صفات ، صحابہ اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے کارناموں کا