کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
(ترجمہ) اور میں نے جن وانس کو اسی واسطے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں ‘‘۔ (مولانا محمدالیاس ؒاور ان کی دینی دعوت ص۲۸۷)تعلیم وتعلّم کی لائن سے مولانا الیاس کے ذہن میں ایک خاکہ اور کرنے کا ایک کام مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن ندویؒ حضرت مولانا محمد الیاس ؒ کی فکرونظرکی ترجمانی کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : اس تعلیم وتعلّم کے کام میں ترقی کی بڑی گنجائش ہے مولانا( محمد الیاس صاحبؒ) اس کو اتنا مکمل اور جامع دیکھنا چاہتے تھے کہ ہر دینی وعلمی سطح کے لوگوں کو اپنی تربیت وترقی کا پورا موقع مل سکے ،ان کے ذہن میں اہل علم کے لئے الگ خاکہ تھا جوان کے مناسب حال اور ان کی سطح کے مطابق ہو۔ ایک گرامی نامہ میں ( حضرت مولانا محمدالیاس صاحبؒ) تحریر فرماتے ہیں : اہل علم کیلئے عربیت ،صحابہ کرام کے کلام ،اعتصام بالکتاب والسنۃ اور نشر دین کی تحریص کے مضامین جمع کرنے کی خصوصی اور بہت اہتمام سے غور کی ضرورت ہے۔ علمی طبقہ کے لئے اس کے تیار ہونے کی بہت شدید ضرورت ہے ،اس کے بغیر اس تحریک میں لگنے میں علمی ٹھیس اور ناقابل انجبار شکستگی اور کسر کا قوی خطرہ ہے ( یعنی ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے ) اور اسی کی خوبی اور کمی پر علمی طبقہ نہوض اور قعود پر مبنی ہے ،اس لائن میں بندۂ ناچیز کے دماغ میں کچھ ایسے ایسے خیالات ہیں کہ قبل از وقت ہونے کی بنا پر زبان سے نکالنے کو جی نہیں چاہتا۔ (مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی دینی دعوت ص۳۲۵)