کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
ارشاد گرامی محدث عصر حضرت مولانا محمد یونس صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور یوپی احقر راقم الحروف (محمد زید) نے اپنی کتاب ’’اسباب و اعمال اورتدبیر و توکل کا شرعی درجہ‘‘ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونس صاحب کی خدمت میں پیش کی، اس کے کچھ عرصہ بعد اس کتاب کا مسودہ پیش کیا اور حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے افادات (مکتوبات و ارشادات) پر کام کی نوعیت اور اس کی تفصیل عرض کی، حضرت اقدس دامت برکاتہم نے نہایت مسرت کا اظہار فرمایا اور ارشا دفرمایا: تمہاری کتاب ’’اسباب و اعمال‘‘ ہم نے پڑھ لی، تم نے باتیں سب صحیح لکھی ہیں ۔ اس کے مضامین سب درست ہیں ، ایک حدیث پاک کی شرح کے ضمن میں میرا مضمون بھی آگیا اچھا ہے وہ محفوظ ہوگیا۔ بس اس کا خیال رکھو کہ اصلاحی بات جو بھی لکھو عمومی انداز میں لکھو، مثبت انداز میں لکھو، پڑھنے والا اس کو مخالفت پر محمول نہ کرے، اس کو پڑھ کر جوش انتقام نہ ہو، جوش انفعال ہو، یعنی اس کو پڑھ کر اصلاح کی فکر کا جذبہ ہو۔ تمہارا یہ کام جو حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے افادات پر مشتمل ہے بہت اچھا اور مفید ہے، حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی چیزوں کو مرتب کرکے لاؤ، کام کرنے والوں کو اس سے بڑی رہنمائی ملے گی، اور ان کی چیزیں سب کے لیے قابل قبول ہوں گی، سب اس کو تسلیم کریں گے، اور عمل میں لائیں گے۔ اور یہ جو تمہارے توضیحی حواشی اور ملفوظات کے ضمن میں فوائد و تشریحات ہیں ، یہ بھی مناسب ہیں ، قرآن وحدیث کی روشنی میں ان کی وضاحت اور تشریح ہوجائے تاکہ بات پوری سامنے آجائے، اور سمجھ میں بھی آجائے، اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے، برکت فرمائے اور امت کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ بنائے، آمین۔ حضرت مولانا محمد یونس صاحب شیخ الحدیث مظاہرعلوم سہارنپور