کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
اول تنہائی میں دیکھا کرے پھر سنایا کرے، اور اس میں جو اعمال ہوں اس پر اول اپنے آپ کو جمانے کی کوشش کرے، اس کو مجمع میں پھیلاوے۔ بالفعل پانچ کتابوں کا اہتمام ہے۔ (۱) راہ نجات (شاہ رفیع الدین صاحب دہلویؒ کی) (۲) جزاء الاعمال ۔ (حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی) (۳) چہل حدیث (شیخ الحدیث والی)۔ (۴) فضائل نماز۔(شیخ الحدیث ) (۵) حکایات صحابہ۔(شیخ الحدیث ) ان پانچوں کے جزو زندگی ہونے پر اہتمام کیا جاوے لہٰذا آپ بھی اس کی پابندی سے مجھے مطلع فرماویں ۔ (مکاتیب حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص:۹۲)تبلیغی حضرات کو کتبِ حدیث کی ’’کتاب الإیمان‘‘ کی تعلیم کا اہتمام اور اس نصاب کی تکمیل حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : نماز کے بعد مولانا (محمد الیاس صاحبؒ) حجرہ میں واپس تشریف لے گئے، حاضرین کو دو گروہوں میں منقسم کیا گیا ایک عربی داں طبقہ، اور ایک غیر عربی داں ، غیر عربی داں طبقہ کو تحریک کے متعلق اردو کتابوں کی تعلیم ہوتی رہی، اور عربی داں طبقہ کو کتاب الایمان سے چند حدیثیں پڑھ کر سنائی گئیں ، اور ان پر باہم مذاکرہ رہا، معلوم ہوا کہ یہاں کے مقیم حضرات کو اس نصاب کی تکمیل ضروری ہے۔ (مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی دینی دعوت ص:۱۶۴) حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی موجودگی