کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
احکام و مسائل کی اہمیت فرمایا: عمل پلیٹ فارم ہے اور اوامر (یعنی حق تعالیٰ کے احکام شرعیہ ، مسائل فقہیہ) رسّیاں ہیں ، ان اوامر کی رسّیوں کے ذریعہ اللہ تک پہنچ سکتے ہیں ۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۱۴) تشریح: ایمان کے بعد سب سے اہم چیز اعمال ہیں ، جس پر جنت میں داخلہ کو موقوف قرار دیا گیا ہے، قرآن پاک میں جہاں کہیں جنت کا وعدہ کیا گیا ہے وہ صرف ایمان پر نہیں بلکہ ایمان کے بعد اعمال صالحہ کرنے پر ہے، چنانچہ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصّٰلِحٰتِ کَانَتْ لَہُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا‘‘ (سورۂ کہف پ:۱۶) (ترجمہ) بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لیے اللہ کی طرف سے مہمان نوازی، جنت الفردوس کا مقام ۔ اورا عمال وہی معتبر ہیں جو حق تعالیٰ کے اوامر یعنی احکام شرعیہ کے موافق ہوں ورنہ عند اﷲ وہ عمل مقبول نہیں ہوگا، اس سے احکام شرعیہ و مسائل فقہیہ کی اہمیت معلوم ہوئی، اوامر یعنی احکام ومسائل یہی اللہ تعالیٰ کی رسّیاں ہیں ، حق تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں ، ان کے بغیر حق تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتے۔ دعوت و تبلیغ کے اصولوں میں تیسرے نمبر کا اصول علم وذکر ہے، اس علم سے مراد صرف فضائل کا نہیں بلکہ احکام و مسائل کابھی علم مراد ہے، خواہ سبقاً سبقاً علماء سے پڑھ کر حاصل کرے یا معتبر کتابوں کے مطالعہ کے ذریعہ یا معتبر علماء اورمفتیوں سے زبانی مسئلے پوچھ کر اور فتوے لے کر۔احکام و مسائل اور فتاویٰ کی اہمیت وضرورت فرمایا: اگر خدا کے قانون پر نہیں چلو گے تو یہ نفس جو تمارا دشمن ہے ایسے راستے بتلائے گا جس سے تباہی ہوگی۔