کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
مدارس کے طلبہ کو مختلف مساجد میں امامت کے لیے مقرر کردیا جائے عنایت فرمائے حافظ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جو طلبہ آپ کے مدرسہ میں اس لائق ہوں کہ وہ نماز پڑھاسکتے ہوں ان طلبہ کو مسجدوں میں مقرر کردیا جائے، جہاں پر نمازی اچھے (یعنی زیادہ ) ہوتے ہوں وہاں پر پانچوں نمازیں پڑھادیا کریں ، اور جہاں پر زیادہ نہ ہوں وہاں پر کسی ایک دو وقت پر پڑھادیا کریں تو بہت ہی بہتر ہو، اس صورت میں دینی و دنیوی دونوں منافع ہوں گے تم کو بھی اور عوام کوبھی۔ فقط والسلام محمد الیاس عفی عنہ ارشادات ومکتوبات ص:۱۳۳، مکاتیب مولانا محمد الیاسؒ ص:۱۱۰