کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
…… تیسرے زکوٰۃ ادا کرنے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے صحیح شرعی طریقہ اور آداب کی تلقین مولانا کو اپنی زندگی میں اس کی طرف خاطر خواہ توجہ کی نوبت نہیں آئی تھی، لیکن ان دنوں میں (اپنی عمر کے آخری ایام میں ) اس کی طرف بڑی توجہ تھی۔ تجار واہل ثروت کا مجمع رہتا تھا، مولانا نے یہ مضمون بار بار فرمایا اور دوسروں سے کہلوایا کہ آدمی کو اپنی زکوٰۃ کا اہتمام اپنی عبادت کی طرح کرنا چاہئے، اس کے مستحقین کو خود تلاش کرنا چاہئے، اس کو ادا کرتے وقت خود ممنون ہونا چاہئے۔ مولانا ظفر احمد صاحب اور دوسرے حضرات نے (حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے حکم سے ) اس پر بار بار تقریریں کیں ۔ (دینی دعوت ص:۱۸۶)ایک جلسہ کے لیے دعوت نامہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : عرض آنکہ آپ مندرجہ ذیل صاحبان کو میری طرف سے دعوت دیں کہ وہ سب صاحبان جلسہ ’’پیپاکا‘‘ میں جو کہ صفر کی تیسری اتوار کو قرار پایا ہے شرکت فرماکر شکر یہ کا موقع دیں ، چونکہ ایک نہایت ضروری اور نہایت اہم کام ہے اس واسطہ اس مرتبہ یہ خصوصی دعوت نامہ آپ کی خدمت میں ارسال ہے۔ (ارشادات و مکتوبات ص:۱۴۲)جلسہ کی کامیابی کی کوشش کرنے والوں کیلئے دعا اور خوشخبری حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : جلسہ کی کامیابی کی کوشش کرنے والوں کو مژدہ (خوشخبری) سنا دو کہ ان شاء اللہ ثم ان شاء اللہ جب کہ باہمی جدال کے منظر کو اعلاء کلمۃ اللہ کی مجلس سے بدلنے کی کوشش کی ہے، تو انشاء اللہ قیامت کے دن اس بڑے مجمع میں جس میں اولین