کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
تصدیق وتائید حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم مہتمم دارالعلوم دیوبند یہ حقیقت اب محتاج بیان نہیں رہ گئی کہ مروجہ دعوت وتبلیغ کی وہ مبارک محنت جس کا آغاز حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلوی ؒ نے کیاتھا اور اہل حق علماء کرام اورمشائخ عظام کی تائید جماعت کو حاصل تھی اور جس کے بے پناہ فوائد عامۃ المسلمین کی زندگی کا رخ تبدیل کرنے میں نمایاں طورپر تسلیم کئے گئے وہ محنت اپنے قدیم سرپرستوں سے محرومی اور ان کے بیان کردہ اصولوں اور ہدایات سے دوری کی بناپر اپنی بے پناہ وسعت اورہمہ گیری کے باوجود اس راہ سے ہٹتی جارہی ہے جس راہ پر حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ اس کو لے کر چلنا چاہتے تھے اور جس کا اظہار انہوں نے باربار اپنے بیانات ،اپنی ہدایات ،اپنے مکتوبات اور اپنی خصوصی مجالس میں کیا۔ ایسے ماحول میں اس مبارک محنت کو اس کی اصل راہ سے ہم آہنگ کرنے اور اعلیٰ مقاصد کی تحصیل کا راستہ ہموار کرنے کے لئے سب سے مفید طریقہ یہی ہوسکتا ہے کہ بانی تبلیغ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب ؒ کے ارشادات ،ملفوظات، مکتوبات اور ہدایات کو مستند ذرائع سے حاصل کرکے کام کرنے والوں تک پہنچایاجائے ،اور ان کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے ،یہ ایک مخلصانہ خدمت ہے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری کو کہ انہوں نے اس عظیم کام کا بیڑہ اٹھایا ہے اور حضرت جی مولانا محمدالیاس صاحبؒ کے مکاتیب،