کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
رہے ہیں یا نہیں ۔ (۳) ہر مرکز میں جو مکاتب ہیں ، ان کی نگرانی اور جدید مکاتب کی جہاں جہاں ضرورت ہو۔ (۴) تم خود بھی ذکرا ورتعلیم میں مشغول ہو یا نہیں ؟ اگر نہیں ہو تو بہت جلد اب تک کی غفلت پر نادم ہوکر شروع کردو۔ (۵) نمبر اول سے مراد یہ ہے کہ جن کو بارہ تسبیح بتائی ہیں ، وہ پابندی سے پورا کرتے ہیں یا نہیں ، اور انہوں نے ہم سے پوچھ کر کیا ہے، یا خود اپنی تجویز سے ذکر کرنے والوں کو دیکھ کر شروع کردیا ہے، ہر ہر شخص سے دریافت کرکے نمبروار تفصیل لکھو۔ (۶) اپنے مرکزوں سے ہر ہر نمبر کے متعلق نمبر وار تفصیل کے ساتھ کارگزاری میرے اور شیخ الحدیث صاحب کے پاس روانہ کرنے کا اہتمام ہو۔ (۷) جو ذکر بارہ تسبیح کررہے ہیں ان کو آمادہ کرو کہ وہ ایک ایک چلہ رائے پور (خانقاہ میں حضرت مولانا عبدالقادر صاحب خلیفہ حضرت شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوری کی خدمت میں ) جاکر گذاریں ۔حکیم الامت حضرت تھانویؒ کے لیے ایصال ثواب اور ان کی کتابوں کے مطالعہ سے متعلق ہدایت (۸) حضرت تھانویؒ کے لیے ایصال ثواب کا بہت اہتمام کیا جاوے، ہر طرح کی خیر سے ان کو ثواب پہنچایا جائے، کثرت سے قرآن شریف ختم کرائے جاویں ، یہ ضروری نہیں کہ سب اکٹھے ہوکر ہی پڑھیں ، بلکہ ہر ہر شخص کا تنہائی میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے، تبلیغ میں نکلنے کا ثواب سب سے زیادہ ہے، اس لیے اس صورت سے زیادہ پہنچاؤ۔ (۹) حضرت تھانویؒ سے منتفع ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی محبت ہو اور