کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
بسم اﷲ الرحمن الرحیم مقدمۃ الکتاب از مرتب اللہ تبارک و تعالیٰ نے جس طرح تمام انبیاء میں افضل البشر اور سید الانبیاء جناب محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو بنایا اسی طرح آپ کے طفیل میں آپ کی امت کو بھی گذشتہ تمام امتوں میں افضل الاقوام اور خیر الامم بنایا، اور اس امت کے خیر ہونے کا اعلان خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمادیا، ارشاد خداوندی ہے: ’’کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَر‘‘ (آل عمران پ:۴) تم بہترین امت ہو تم کو لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے پیدا کیا گیا ہے، تمہارے بہتر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تم اچھائیوں اور بھلائیوں کو پھیلاتے ہو، برائیوں اور خرابیوں کو روکتے ہو۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنی امت کے فضائل بیان فرمائے ہیں ، آپ کی امت دوسرے انبیاء کے حق میں شہادت دے گی، جو قابل قبول ہوگی اور آپ ہی کی امت کے لیے سب سے پہلے جنت کے دروازے کھولے جائیں گے، آپ کی امت کے وہ لوگ جو آپ کے زمانہ سے قریب اور قریب تر تھے، وہ تو خیر تھے ہی ، ان کی افضیلت و خیریت میں تو کوئی شبہ ہی نہیں اس کی شہادت خود آپ (صلی اﷲ علیہ وسلم) نے دی ہے، خیر القرون قرنی ثم الذین یلونہم الخ۔ آپ کی امت کے متاخرین یعنی بعد کی صدیوں میں آنے والے لوگ ان کے بھی خیر اور انفع ہونے کی آپ نے خبر دی ہے، ایک حدیث میں آپ نے فرمایا میری