کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
تیسرا کام جو سیاست و حکومت سے متعلق ہے اس کے بغیر شریعت کے سارے احکام محفو ظ نہیں رہ سکتے، اس لیے ضرورت و مصلحت کے مطابق سیاست و حکومت میں حصہ لینا اور اس میں دخیل بننا بھی ضروری ہے، جس کی طرف حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے توجہ دلائی ہے۔ یہ تینوں کام وہ ہیں جن کو مولانا محمد الیاس صاحبؒ اپنے اصل کام اور اصل مقصد کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں ، ان تینوں کو زندہ رکھنا اور باقی رکھنا یہ اہل تبلیغ کا مقصد ہے، دعوت و تبلیغ کے ذریعہ یہ تینوں شعبے زندہ ہوں گے اور ان کے ذریعہ پورا اسلام محفوظ رہ سکے گا، اس لیے ہر داعی اور مبلغ کے لیے ضروری ہے کہ وہ علماء اور اہل مدارس کو اپنے مقصد کی تکمیل کرنے والا سمجھے ان کے کام کو اپنا کام سمجھے، صوفیاء اور مشائخ اور خانقاہوں کوبھی اپنے کام کا ایک جزء سمجھے، اور بقدر ضرورت و استطاعت حدود شرع میں رہتے ہوئے سیاست و حکومت میں بھی حصہ لے، مدرسے بھی ہمارے ہیں ، خانقاہیں بھی ہماری ہیں ، اور حکومت کے ایونوں کو بھی اپنا بنانا اور اس کی فکر کرنا ہے، ہماری دعوت و تبلیغ کے ذریعہ یہ سارے شعبے زندہ ہونے چاہئے، یہ ہے دعوت و تبلیغ کا اصل مقصد جس کو مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے مختصر الفاظ میں ارشاد فرمایا ہے ۔ واللہ اعلم۔اب تحریر و تصنیف کے ذریعہ بھی دین کے جملہ احکام کی دعوت دی جائے ایک نیاز مند سے (جن کو مولانا کے تبلیغی کام سے بھی تعلق تھا اور اس کے علاوہ تحریر و تصنیف ان کا خاص مشغلہ تھا) ایک دن فرمایا: ’’میں اب تک اس کو پسند نہیں کرتا تھا کہ اس تبلیغی کام کے سلسلہ میں کچھ زیادہ لکھا پڑھا جائے، اور تحریر کے ذریعہ اس کی دعوت دی جائے، بلکہ میں اس کو منع کرتا رہا