کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
ارشادات، ہدایات، اور بیانات کو جو مستند ذرائع سے مرتب اور محفوظ کئے گئے ہیں ان کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرکے ان کو عنوانات کے لحاظ سے مرتب فرمایا،اور جہاں ضرورت سمجھی بقدر ضرورت حواشی بھی لگائے ۔ میں جماعت کے ایک ادنیٰ خادم ہونے کی حیثیت سے اپنے تمام بھائیوں سے درخواست کروں گا کہ انتہائی سنجیدگی اور ٹھنڈے دل سے اس سلسلہ کی تمام تحریروں کو بغور پڑھیں اور ان کی روشنی میں خود فیصلہ کریں کہ ہمیں اپنے طریقۂ کار اور طرز فکر کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ اس وقت میرے پیش نظر جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مرتب کردہ کتاب ’’کارکنانِ تبلیغ کے لئے مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی مفید باتیں اور اہم ہدایات ‘‘ ہے، کتاب کے ٹائٹل سے ہی یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ کتاب دراصل حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات کا مجموعہ ہے ،مفتی محمدزید صاحب کا اس پر عمل صرف یہ ہے کہ انہوں نے حضرت مولانا محمدالیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات ،ہدایات، مکتوبات اور ارشادات کو اکابر امت کے مرتب کردہ مستند مجموعوں سے منتخب کرکے اور ایک ایک موضوع سے متعلق افادات کو یکجا کرکے ان پر مفید اور ضروری عنوانات قائم کردیئے ہیں ، اور جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اضافہ کردیا ہے ۔ میں نے مرتِّب کا تحریر کردہ مقدمہ اور ابتداء کے کچھ صفحات بالا ستیعاب دیکھنے کے بعد درمیان کتاب کے متعدد مقامات کی تحریریں دیکھیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تبلیغی کام کرنے والوں کے لئے یہ مجموعہ انتہائی قیمتی ہدایات ،اصول وضوابط اور طریقۂ کار کی جامع رہنمائی پر مشتمل ہے ۔ حق تویہ تھا کہ یہ کام مرکز نظام الدین کے زیر انتظام کرایا جاتا اور تمام کام کرنے