کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
ومنہیات اور گناہ کبیرہ پر مشتمل مستقل کتابیں تحریرفرمادی ہیں مثلاً علامہ ذہبی ؒ کی’’الکبائر‘‘ اور حافظ ابن حجرؒ کی ’’الزواجر عن اقتراف الکبائر‘‘ اردو میں ایک مختصر رسالہ’’جزاء الاعمال‘‘ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کا بھی ہے جس کے پڑھنے کی اور تبلیغی نصاب میں اس کو شامل کرنے کی مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے تاکید بھی فرمائی ہے ۔ ان کبائر ومنکرات اور منہیات سے بھی دعوت وتبلیغ کاکام کرنے والوں کو باخبر کیا جائے کیونکہ یہ ساری باتیں بھی دعوت وتبلیغ کے دائرہ میں آتی ہیں اور یہ کام علماء ہی کے کرنے کا ہے، الحمدللہ دعوت وتبلیغ کاکام کرنے والوں کا ذہن بنا ہوا ہے، اگر وہ اپنے کام میں مخلص ہیں توضرور علماء کی ان باتوں کو تسلیم کریں گے اور اپنے دائرہ عمل میں اس کو نافذ بھی کریں گے اور اسی وقت صحیح معنی میں دعوت وتبلیغ کاکام کرنے والے شمار کئے جائیں گے ،اس لئے وہ علماء کرام جو دعوت وتبلیغ کاذہن رکھتے ہیں ان کو چاہئے کہ ان باتوں کی صحیح معلومات حاصل کریں اور پھر اپنے بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے لئے قبول فرمائے ۔ اخیرمیں تمام اصحاب تبلیغ ،ارباب مدارس ومشائخ دین سے عاجزانہ گذارش ہے کہ دعوت وتبلیغ کاکام ہو یادینی مدارس اور خانقاہیں سب اللہ تعالیٰ کی نعمت ورحمت ہیں ان سب کی قدردانی اور حفاظت ہم سب پر واجب ہے تَعَاوَنُوْ عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْویٰ کے تحت ہم سب پر ایک دوسرے کی نصرت واعانت بھی حسب استطاعت واجب ہے، نبی کے وارث اور جانشین جو کارنبوت انجام دینے میں مصروف ہیں خواہ علماء ہوں یامشائخ ان کی تکریم وتعظیم اور ان کے حقوق اداکرنے کے ہم مکلف بنائے گئے ہیں ،کار نبوت کو انجام دینے والے تمام طبقات اور جماعتوں کو باہم متحد ہوکر رہنا اور انتشار واختلاف سے امت کو اور اپنے کو بچانے کی کوشش کرنا، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رغبت ورہبت والی وہ طویل نماز جو اس سے پہلے آپ نے نہیں پڑھی تھی اور پھر روروکر اور گڑگڑاکر کی جانے والی اس دعاء کی لاج رکھیں کہ یااللہ