کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
میری امت میں اختلاف نہ ہو ،میری امت آپس میں لڑے جھگڑے نہیں ۔ (ترمذی شریف ص۴۰ج۲ باب سوال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ثلاثاً فی أمتہٖ) خدارا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا کو سامنے رکھتے ہوئے امت کو اختلاف وجھگڑے سے بچائیں ، ایک دوسرے کی تنقیص وتوہین اور بدنام کرنے نیز بدگمانی وبدزبانی سے پرہیز کریں ،خدانخواستہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپسی انتشار واختلاف اور کام کی ناقدری کی وجہ سے ہم ان نعمتوں سے محروم کردیئے جائیں ،یاہم سے توفیق سلب کرلی جائے ،یایہ کام طرح طرح کی آزمائشوں اور مصیبتوں کا شکار ہوجائے جو دراصل ہماری ناقدری وبے اعتدالی کا نتیجہ ہوگا،جیسا کہ اس وقت ایسے خطرات محسوس کئے جارہے ہیں ،اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُغَیِّرُمَابِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوا مَابِاَنْفُسِہِمْ ۔ محمد زید مظاہری ندوی استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۵؍ذی الحجہ ۱۴۳۵ھ