سیدنامہدی وسیدنا عیسیٰ علیہم السلام کے ظہور ونزول کے کتب تفاسیر سے حوالہ جات نقل کئے ہیں۔ رسالہ آسان فارسی زبان میں ہے اور خوب ہے۔ ۱۲؍دسمبر ۱۹۴۶ء کو شمس آباد میں انتقال ہوا۔ وہاں ہی مزار مبارک ہے۔
۲/۱۶… مرزا کی غلطیاں: ملعون قادیان مرزاغلام احمد قادیانی نے اعجاز المسیح، اعجاز احمدی کے نام پر قصیدہ شائع کر کے مقابلہ کے لئے دعوت دی۔ مولانا قاضی غلام ربانی نے مرزاقادیانی کی کتاب اعجاز المسیح سے مرزاقادیانی کی غلطیاں نکال کر مرزاقادیانی کے چیلنج کے غبارہ کو ناکارہ کر دیا۔ مولانا غلام ربانی شمس آبادی ضلع اٹک کا رسالہ ہے۔ یہ دونوں رسائل اس جلد میں شامل کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
غرض احتساب قادیانیت جلد چھیالیس(۴۶) میں پندرہ کتب ورسائل شامل ہیں۔ ان میں:
۱… حضرت مولانا محمد عبداﷲ احمد پوریؒ کی ۳ کتب
۲… مولانا عبدالحفیظ حقانی حنفی آگرہ کی ۱ کتاب
۳… مولانا ابرار حسین پٹنی کی ۱ کتاب
۴… مولانا عبدالقادر سات گڈھی کی ۱ کتاب
۵… مولانا قاضی عبدالغفور شاہپوری کے ۲ رسائل
۶… مولانا شیر نواب خان قصوری مجددی کا ۱ رسالہ
۷… مولانا محمد صادق قادری رضوی کا ۱ رسالہ
۸… مولانا پیر محب اﷲ راشدی کا ۱ رسالہ
۹… مولانا عبدالکریم مباہلہ کا ۱ رسالہ
۱۰… جناب ملک فتح محمد اعوان کا ۱ رسالہ
۱۱… مولانا ابومنظور محمد نظام الدین قادری ملتانی کا ۱ رسالہ
۱۲… مولانا قاضی غلام ربانی شمس آبادی کے ۲ رسائل
…………………
گویا ۱۲ حضرات کے کل ۱۶ رسائل وکتب
اس جلد میں شامل ہیں۔ فلحمدﷲ علیٰ ذالک!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
حال وارد کراچی
۸؍رمضان المبارک ۱۴۳۳ھ، بمطابق۲۸؍جولائی ۲۰۱۲ء