M
الحمد ﷲ وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ!
حیات ونزول عیسیٰ علیہ اسلام، ضروریات دین میں سے ہے۔ اس کا منکر کافر ہے۔ عقیدۂ حیات ونزول عیسیٰ علیہ السلام پر قرآن وسنت کی واضح اور متواتر نصوص موجود ہیں۔
ان واضح اور متواتر نصوص کے ہوتے ہوئے کوئی سلیم الفطرت اس متواتر اور اجماعی عقیدہ کا انکار نہیں کرسکتا۔ ہاں! البتہ غلام ابن غلام، غلام احمد قادیانی علیہ ما علیہ اور اس کی فکر وسوچ رکھنے والے پڑھے لکھے جاہل اس کی جرأت کرسکتے ہیں۔
پیش نظر عجالہ میں حضرت مخدوم ومکرم علامہ مولانا محمد عبداﷲ صاحب دامت برکاتہم نے ایسی ہی فکروسوچ کے مالک ’’عقل مندوں‘‘ کا تعاقب کیا ہے۔ جنہوں نے حضرت مولانا محمد اسحاق صدیقی مرحوم کو ڈھال بنا کر ان کی کتاب ’’اظہار حقیقت‘‘ جلد سوم میں انکار نزول مسیح جیسی بے دینی کوسمونے کی ناپاک کوشش کی ہے۔
حضرت مولانا موصوف نے قرآن وسنت کے دلائل کی روشنی میں ان کے شبہات کے تار عنکبوت کو جس خوبصورتی سے توڑا ہے۔ سننے سے نہیں پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
حضرت مولانا محمد عبداﷲ صاحب ہمارے حضرت شہیدؒ کے دوست، ہمارے مخدوم اور متعدد کتابوں کے مصنف اور بہترین نقاد ومحقق ہیں۔ اﷲ تعالیٰ اس کتاب کو مصنف وناشر اور معاونین کی نجات آخرت کا ذریعہ بنائے۔ آمین!
خاکپائے حضرت لدھیانوی شہیدؒ
سعید احمد جلال پوریؒ
۲۶؍ربیع الثانی۱۴۲۵ھ