M
شعبہ تبلیغ احرار اسلام کی تبلیغی خدمات
ممبران ومعاونین شعبہ تبلیغ کے لئے یہ امر باعث مسرت ہوگا کہ بفضلہ تعالیٰ اب شعبہ تبلیغ برادران اسلام کی اس خدمات کے قابل ہوگیا ہے۔ کہ انہیں تبلیغی جلسوں کے انعقاد میں پیش آنے والی تکالیف سے نجات دلائے۔
کسی جلسہ کے انعقاد کے لئے کن مصائب کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ وہی اصحاب کرسکتے ہیںجنہوں نے کبھی یہ کام سرانجام دیا ہو۔ ایک ایک مبلغ کی تلاش میں وفد سفر کررہا ہے۔ اگر مبلغ صاحب اپنی جائے رہائش پر مل گئے تو فبہا ورنہ سفر مسلسل جاری ہے۔ خط وکتابت ہورہی ہے۔ تار پر تار دئیے جارہے ہیں۔ غرضیکہ مبلغین مہیا کرنے پر ایک کثیر رقم صرف ہو جاتی ہے۔ مگر پھر بھی اکثر مقامات پر ناکامی اور مایوسی ہوتی ہے۔
شعبہ تبلیغ احرار اسلام ہند کی بدولت آپ حضرات ایک پوسٹ کارڈ کے ذریعہ اپنے جلسہ کے لئے مبلغین کا بآسانی انتظام فرما سکتے ہیں۔ بشرطیکہ جلسہ کی تاریخوں کا اعلان ہمارے دفتر کی منظوری سے کیا جائے۔ خادم !جنرل سیکرٹری شعبہ تبلیغ احرار اسلام ہند، امرتسر
مسلمانوں کی حقیقی خدمت
آج جس دور سے ہم گزر رہے ہیں۔ اس کی اہم ترین ضرورت اور مسلمانوں کی سچی خدمت یہ ہے کہ ہم مسلمانوں کو اتفاق واتحاد کی تلقین کریں اور انہیں بتائیں کہ اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کی کامیابی آپس کے اتحاد میں مضمر ہے۔
دشمن اسلام قوموں نے مسلمانوں کو کمزور کرنے کا جو حربہ اختیار کررکھا ہے وہ پھوٹ اور افتراق ہے۔کہیں سیاسی مسائل کے اختلاف کی بناء پر افتراق پیدا کیا جارہا ہے کہیں نئی نبوت یا امارت کے ذریعے مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے اور ان کی اجتماعی طاقت کو کمزور کرنے کی راہیں