M
ضروری اطلاع
فیصلہ آسمانی درباب مسیح قادیانی مؤلفہ علامہ ابو احمد رحمانی متع اﷲ المسلمین بطول بقائہ کے شائع ہونے سے مسلمانوں کو بہت بڑا فائدہ پہنچا۔ بہت سے مسلمان جو مرزائی دام میں پھنس گئے تھے۔ اس رسالہ کے دیکھنے سے ہدایت یاب ہوئے اور ہورہے ہیں۔
چنانچہ حال ہی میں ایک طالب علم انجمن حمایت اسلام مونگیر کا موسوم بعبد الغفار عالم خواب میں ایک بزرگ کی ہدایت سے سلسلہ مرزائیہ سے تائب ہوا۔ اس کے خواب کا عجیب واقعہ ہے۔ جو بوجہ طوالت مضامین کے اس کے لکھنے کا یہاں پر موقع نہیں اور انشاء اﷲ بہت جلد وہ علیحدہ چھپ کر ناظرین کے ملاحظہ میں آئے گا۔
ایسا ہی چند روز ہوئے کہ المشیر مراد آباد میں بھی یہ خبر شائع ہوئی کہ ضلع گیا کے پانچ اشخاص اس رسالہ کے فیض سے راہ راست پر آگئے۔ مرزائی جماعت اس رسالہ کے اثر کو ملک میں پھیلتے ہوئے دیکھ کر چیخ اٹھی اور نہایت ہی غیظ وغضب میں آکر سب وشتم سے بھرے ہوئے رسالے اس کے جواب میں شائع کرنے لگی۔
اس وقت تک مرزائی مشن سے تین رسالے اس کے جواب میں نکل چکے ہیں۔ نصرت یزدانی، برق آسمانی۔ القاء ربانی
نصرت یزدانی کا جواب تائید ربانی چھپ کر شائع ہوچکا۔ (احتساب قادیانیت کی ج۴۵ میں چھپ گیا ہے۔ مرتب) برق آسمانی کا جواب شہاب ثاقب برخاطف الملقب بہ صواعق ربانی برمولف برق آسمانی کاذب تیار ہے۔ انشاء اﷲ تعالیٰ عنقریب چھپ کر شائع ہوگا۔
القاء ربانی کا مدلل ومفصل جواب تو لکھا جارہا ہے۔ سردست ایک مختصر جواب جس سے القاء ربانی کی حقیقت منکشف ہو جاتی ہے۔ پیش کیا جاتا ہے۔
ناظرین ذرا انصاف کی نگاہ سے دیکھیں اور سوچیں۔ کہ قادیانی عبدالماجد پورینوی نے ایمانداری، دیانتداری، تقویٰ شعاری راست گفتاری کا کہاں تک خون کیا ہے؟ اور باوجود اس کے اصل باتوں کے جواب میں ناکام کے ناکام ہی رہے۔
تعجب بالائے تعجب یہ ہے کہ تین رسالے تو شائع کردئیے گئے۔ مگر کسی میں انعامی اشتہار کے شرائط کی پابندی نہیں کی گئی۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ بالا رسائل کے