تھے کہ بعض اطباء کے نزدیک افیون نصف طب ہے۔ حضرت مسیح موعود نے تریاق الٰہی دوا خدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت بنائی اور اس کا ایک بڑا جز افیون تھا اور یہ دوا کسی قدر اور افیون کی زیادتی کے بعد حضرت خلیفہ اول کو حضور چھ ماہ سے زائد ماہ تک دیتے رہے اور خود بھی وقتاً فوقتاً مختلف امراض کے دوران میں استعمال کرتے رہے۔‘‘
ٹانک وائن (شراب) کا آرڈر
(خطوط مرزا بنام غلام ص۵ مکتوبات مرزا قادیانی )حکیم محمد حسین قریشی قادیانی کو لکھتے ہیں:
’’اس وقت میاں یار محمد بھیجا جاتا ہے۔ آپ اشیاء خوردنی خرید دیں اور بوتل ٹانک وائن کی پلومر کی دکان سے خرید دیں مگر ٹانک وائن چاہئے اس کا لحاظ رہے۔ ‘‘
ڈاکٹر عزیز احمد صاحب کی معرفت ٹانک وائن کی حقیقت لاہور پلومر کی دکان سے کی گئی۔ ڈاکٹر صاحب جواب دیتے ہیں:
’’ٹانک وائن ایک قسم کی طاقتور اور نشہ دینے والی شراب ہے۔ جو ولایت سے سربند بوتلوں میں آتی ہے۔ اس کی قیمت ۸میر ہے۔‘‘ (سودائے مرزا ص۳۹)
شاید افیون اور شراب قادیانی نبوت میں جائز ہو یا مرز ا قادیانی اپنے اس الہام کے ماتحت افعل ما شئت فقد غغفرت لک۔ اے مرزا جو چاہے سو کر میں نے تجھے بخش دیا ہے۔ مرزا قادیانی ان منشیات کا استعمال کرتے ہوں۔ خیر کچھ بھی سہی مگر نبوت ورسالت بلکہ تقویٰ کے خلاف تو ضرور ہے۔
آمدم برسر مطلب
مرزا غلام احمد قادیانی کی مصنفہ کتابوں سے ان کے عقائد، ان کے خیالات، ان کے اقوال کا ایک مختصر سا نقشہ آپ حضرات کے سامنے کھینچ دیا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق بعض بعض مسائل کی کافی تحقیق کردی گئی ہے۔ ان تمام مذکورہ عقائد کو پھر ایک اجمالی نظر سے ملاحظہ فرماتے چلئے۔
(۱) دعویٰ الوہیت۔ (۲) ابنیت۔ (۳) نبوت۔ (۴) مہدویت۔ (۵) مسیحیت۔ (۶)کرشنیت۔ (۷) وحی شریعت۔ (۸)اقرار تناسخ۔ (۹) اقرار (حلول) ۔ (۱۰)انکار ختم نبوت۔ (۱۱)اکتساب نبوت۔ (۱۲)مکالمہ شقاہی۔ (۱۳)دعویٰ مماثلت باحضور۔ (۱۴)توہین انبیائ۔ (۱۵)تفضیل علی الانبیائ۔ (۱۶)توہین صحابہ۔ (۱۷)انکار معجزات۔ (۱۸)حضور کو بے علم کہنا۔ (۱۹)خدا کو مجسم فرض کرنا۔ (۲۰)حوض کوثر پر حملہ کرنا۔ (۲۱)رحمتہ للعالمین بننا وغیرہ۔ جس