الف… دجال بروئے حدیث ایک آدمی کا نام ہے۔ ابوداؤد شریف میں ہے:’’رجل قصیر‘‘{وہ ایک پست قامت آدمی ہوگا}مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ دجال سے مراد ایک گروہ ہے۔
ب… دجال، یہودی النسل ہوگا اوراس کا لاؤ لشکر بھی یہودیوں پر مشتمل ہوگا۔مرزا قادیانی نصاریٰ اورپادریوں کو دجال بتاتے ہیں۔
ج… حدیث میں آیا ہے کہ دجال مشرق سے (غالباً خراسان کے علاقہ سے )نکلے گا۔ مگر نصاریٰ اورپادری مغرب(یورپ) سے نکل کر ہندوستان وغیرہ پہنچے۔
علی ہذاالقیاس دیگر علامات ہیں۔ اب کہاں تک ان کو مفصل بیان کیا جائے۔ بات کو مختصر کرنے کے لئے ہم انداز گفتگو تبدیل کرتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہیں کہ چلئے علماء اسلام کے نزدیک جو دجال ہے وہ نہ سہی۔ جس کومرزا قادیانی دجال ٹھہراتے ہیں،کیا اسے ٹھکانے لگایاجاچکا ہے؟
ہاں !آگے بڑھنے سے پہلے آپ وضاحت سے یہ سن لیں کہ مرزا قادیانی کے نزدیک دجال کون ہے؟ اوران کی رائے میں خنزیر سے مراد معروف خبیث جانور ہے یا اورکچھ؟ ان سوالوں کے جواب میں ہم مرزا قادیانی کی الہامی تشریحات نقل کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں: ’’دوسری علامت خاصہ یہ ہے کہ جب و ہ مسیح موعود آئے گا تو صلیب کو توڑے گا اور خنزیروں کو قتل کرے گا اوردجال یک چشم کو قتل کرڈالے گا اور جس کافر تک اس کے دم کی ہوا پہنچے گی وہ فی الفور مر جائے گا۔سو اس علامت کی اصل حقیقت جو روحانی طورپر مراد رکھی گئی ہے،یہ ہے کہ مسیح دنیا میںآکرصلیبی مذہب کی شان وشوکت کو اپنے پیروں کے نیچے کچل ڈالے گا اور ان لوگوں کو جن میں خنزیروں کی بے حیائی اورخوکوں کی بے شرمی اورنجاست خواری ہے۔ان پر دلائل قاطعہ کا ہتھیار چلاکر ان سب کا کام تمام کر دے گا اور وہ لوگ جو صرف دنیا کی آنکھ رکھتے ہیں۔مگر دین کی آنکھ بکلی ندارد بلکہ ایک بدنما ٹینٹ اس میں نکلا ہوا ہے۔ان کو بین حجتوں کی سیف قاطعہ سے ملزم کر کے ان کی منکرانہ ہستی کاخاتمہ کر دے گا اور نہ صرف ایسے یک چشم لوگ بلکہ ہر ایک کافر جو دین محمدی کو بنظر استحقار دیکھتا ہے۔مسیحی دلائل کے جلالی دم سے روحانی طورپر مارا جائے گا۔ غرض یہ سب عبارتیں استعارہ کے طورپر واقع ہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام حاشیہ ص۸۱،خزائن ج۳ص۱۴۲)
خصوصیت کے ساتھ دجال کے بارے میں مرزا قادیانی کی الہامی تحقیق ملاحظہ