آپ نے دیکھ لیا کہ دونوں جگہ ایک ہی حلیہ بتایاگیا ہے۔ میانہ قد اورسرخ وسفید رنگ۔ اسی طرح جس مسیح علیہ السلام سے شب معراج میں آنحضرتﷺ کی ملاقات ہوئی۔ ان کی شکل عروہ بن مسعودؓ کی سی تھی اور جو آنے والے ہیں وہ بھی اسی شکل کے ہیں۔ نتیجہ ظاہر ہے کہ جس مسیح سے آسمانوں پر ملاقات ہوئی تھی۔وہی قیامت کے قریب دجال کے مارنے کے لئے آنے والے ہیں۔ ایک اورصریح حدیث سے اس کی مزید تائید ہوتی ہے۔ اس کا ترجمہ ہم یہاں نقل کرتے ہیں: ’’معراج کی رات رسول اﷲﷺ کی ملاقات حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام اورحضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ہوئی۔ ان میں قیامت(کے وقت) کے متعلق گفتگو ہوئی۔ سب سے پہلے باقی حضرات نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے دریافت کیا۔ انہیں معلوم نہیں تھا۔پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے پوچھا گیا تو وہ بھی نہ جانتے تھے۔اس کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے سوال کیاگیا تو انہوں نے فرمایا کہ حتمی طور پر قیامت کے آنے کا وقت تو اﷲ کے سوا کسی کومعلوم نہیں۔ البتہ اس سے پہلے دجال آئے گا اور مجھے(حضرت عیسیٰ کو)یہ بتایا جاچکا ہے کہ میں اتر کواسے قتل کروں گا۔ ‘‘ (ابن ماجہ ص۳۰۹)
خلاصہ یہ ہے کہ آنے والے مسیح کا جو تعارف ان کا حلیہ بتاکر حدیثوں میں کرایا گیا ہے وہ بالکل وہی ہے جو اسرائیلی مسیح علیہ السلام کا تذکرئہ معراج کے ضمن میں کرایاگیا ہے۔لہٰذامرزا قادیانی کا وہ استدلال جس سے وہ اپنے لئے راہ نکالنا چاہتے تھے،بالکل غلط ہوگیا۔
باقی رہ گئی بات یہ کہ بعض روایات میں آنے والے مسیح علیہ السلام کا چہرہ گندم گوں بتایا گیا ہے۔تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ ایک دن آنحضرتﷺ نے لوگوں کے سامنے دجال کاذکر کیا اور اس ضمن میں اپنا ایک خواب بیان فرمایا۔جس میں آپؐ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اور دجال کو بیت اﷲ کا طواف کرتے دیکھا تھا۔ تو اس موقع پر آپؐ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:’’رجل ادم (بخاری ص۴۸۹)‘‘{وہ گندم گوں رنگ کے آدمی تھے۔}
بس یہی روایت ہے جس کو دیکھ کر مرزاقادیانی نے آسمان سرپراٹھالیا کہ دیکھئے صاحب ،یہاں مسیح کا رنگ دوسری روایات سے مختلف بتایاگیا ہے۔لہٰذادجال کا قاتل حضرت مسیح
(بقیہ حاشیہ گذشتہ صفحہ) ۲؎ یہ بھی حدیث کی نہایت معتبر کتاب اوربخاری کے ہم پلہ ہے۔ بخاری ومسلم کو ملا کر صحیحین کہا جاتاہے۔خودمرزا قادیانی اس کتاب کا معتبر ہونا تسلیم کرتے ہیں۔دیکھئے
(کشتی نوح ص۶۰،خزائن ج۱۹ص۶۵)
۳؎ یہ ترجمہ ہم نے نووی کی شرح ینزل من السماء کے مدنظرکیاہے۔